بین الاقوامی

سینیگال کے صدر کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات

ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تعاون کو بڑھانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا۔

جدہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں سینیگال کے صدر میکی سال کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ، تعاون کو بڑھانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا۔ سینیگال کے صدر جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل اور متعدد اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔اس دوران سعودی وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد، سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف، سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیباور دونوں جانب سے دیگر عہدے دار موجود تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے