دہلی

آج پوری دنیا میں قرآن پاک کے دس کروڑ سے زیادہ حفاظ کرام موجود ہیں جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے : مولانا نعیم القادری

شاہد اقبال کی رہائش گاہ پر منعقدہ نماز تراویح میں قرآن پاک مکمل حفاظ کو انعام و کرام سے نوازا گیا

نئی دہلی(محمد طیب رضا)
نماز تراویح میں تکمیل قرآن کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ شب کھجوری کے را جیو نگر میں شاہد اقبال کی رہائش گاہ پر منعقدہ نماز تراویح میں قرآن پاک مکمل ہوا۔حافظ محمد جنید و حافظ محمدفیروز نے سنانے کی سعادت حاصل کی جبکہ حافظ محمد فہیم نے سننے کا فریضہ انجام دیا۔اس مو قع پر منعقدہ تقریب میں مو لانا محمد صدیق کٹیہاری نے کہا کہ روزہ اسلام کا ایک بنیادی رکن ہے اور رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی رحمتوں،برکتوں، کامیابیوں اور کامرانیوں کا مہینہ ہے۔اپنی عظمتوں اور برکتوں کے لحاظ سے دیگر مہینوں سے ممتاز ہے۔رمضان المبارک میں ہی اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں اللہ تعالی جنت کے دروازے کھول دیتا ہے او رجہنم کے دروازے بند کردیتا ہے اور شیطان کوجکڑ دیتا ہے تاکہ وہ اللہ کے بندے کو اس طر ح گمراہ نہ کرسکے جس طرح عام دنوں میں کرتا ہے۔انہوں نہ کہا کہ رمضان ایسا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی خصوصی طور پر اپنے بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور سب سے زیاد ہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے۔مفتی تنظیف رضا نے کہا کہ قران اللہ تعالی کی نازل کردہ مقدس کتاب ہے، جس کی حفاظت کاذمہ خود اللہ تعالی نے اپنے ذمہ کرم پر لیاہے، کوئی انسانی یا شیطانی طاقت اس کابال بیکانہیں کرسکتی قیامت تک اسی طرح محرابوں میں قرآن پڑھاجاتا رہے گا۔مو لانا نعیم القادری نے کہا کہ قران پاک رسول اللہ کے زندہ وجاوید معجزوں میں سے ایک ہے، جس کاایک ایک حرف محفوظ ہے اور آئندہ بھی محفوظ رہے گا، آج پوری دنیا میں قرآن پاک کے دس کروڑ سے زیادہ حفاظ کرام موجود ہیں جواپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔پروگرام کا آغاز قاری محمد رفیع نے آیات قرآنی سے کیا جبکہ منظوم نذ رانہ قاری باصر علی،قاری فاروق رضا،مولانا قاسم شمسی نے پیش کیا۔حافظ حنظلہ اقبال نے تمام علمائے کرام و مہمامان عظام کا شکریہ ادا کیا۔اس مو قع پر مو لانا اشفاق میاں جانی،مو لانا غلام محمد،حافظ محمد سلیم،محمد صابر،ساجد اقبال،واجد اقبال اورواثق اقبال بطور خاص مو جود رہے۔ٹی آئی انٹر پرائزیز کے مالک طارق اقبال نے تمام مہمانان و حاضرین کی ضیافت کی۔مو لانا اشفاق میاں جانی کی دعاپر پروگرام کا اختتام ہوا۔تحمیم اقبال، محمد افنان،تمیم اقبال،محمد اویس اقبال،محمدحذیفہ اقبال اور مرسلین نے پروگرام کو کامیاب کر نے میں اہم کردار اداکیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!