بین الاقوامی

تیونس میں صدر قیس سعید کی آمریت کے خلاف احتجاج

قیس سعید نے گزشتہ ماہ پارلیمان کو تحلیل کرنے کے بعد سے ملک میں شخصی حکومت نافذ کر رکھی ہے۔مظاہرین

تیونس(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تیونس میں صدر قیس سعید کی آمریت کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ قیس سعید نے گزشتہ ماہ پارلیمان کو تحلیل کرنے کے بعد سے ملک میں شخصی حکومت نافذ کررکھی ہے۔ ادھر انسداد دہشت گردی کی پولیس نے حزب اختلاف کی اہم شخصیت راشد غنوشی اور دیگر قانون سازوں کو تفتیش کے لیے طلب کیا، جس پر ملک بھر میں سخت تنقید کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ معطل پارلیمان کے ارکان نے آن لائن اجلاس کیا تھا،جس کے بعد صدر قیس سعید نے پارلیمان ہی تحلیل کردی تھی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!