اس سے ایک روز قبل جرمنی کے شہر اسٹٹ گارٹ میں 200 کاروں کی ریلی نکالی گئی تھی۔
برلن(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جرمنی میں روسی شہریوں سے امتیازی سلوک کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں مقامی باشندوں نے روسی جھنڈوں کے ساتھ مظاہر ے کے دوران یورپی ممالک میں روسیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی شدید مخالفت کی۔ جرمنی میں اس طرح کی روسی حمایت میں ریلی کا یہ پہلا موقع نہیں ہے۔ اس سے ایک روز قبل جرمنی کے شہر اسٹٹ گارٹ میں 200 کاروں کی ریلی نکالی گئی تھی۔