گوہر خاکی /ہندواڑہ /معروف روحانی پیشوا جانشین رومی کشمیر علامہ دہر سید شمس الدین حیرت کاملی افتخار ملت حضرت میر سید افتخار احمد کاملی صاحب نے حسب معمول دعوتی و فکری و اصلاحی مشن کے سلسلے میں آج موضع لاؤوسہ ماور ہندوارہ کا دعوتی، فکری و تبلیغی دورہ کیا ۔ دورے کا مقصد رشدو ہدایت کے تمام سلاسل، منہج قرآن و حدیث کی ترجمانی، اصلاحی خطابات اور اپنے اسلاف کرام کی صوفی تعلیمات کی ترویج و اشاعت ہیں۔ واضح رہے پیر صاحب موصوف کے اسلاف کرام نے مسند نشینی کے ساتھ ساتھ جناب کاملی صاحب پر یہ ذمہ داریاں عائد کی اور اس نہج پر من وعن الحمد للہ آج بھی کام جاری و ساری ہیں. سادات پاندانی (حیرت کاملی شاخ) کے ایک معروف معتقد جناب شیخ عبدالرحمن (آف لاؤؤسہ ماور ہندواڑہ) کے دولت خانے پر ایک مجلس دعوت و فکر کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ارادتمند حضرات مریدین و متوسلین کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔ جن معتمد خاص الحاج عبدالجبار وانی صاحب، محمد مقبول سوگامی صاحب، حاجی عبدالرشید بھٹ قابل ذکر ہیں. مجلس ھذا میں حضرت کاملی صاحب نے موجودہ حالات اور بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ د اریاں کے موضوع پر اپنے مواعظ حسنہ سے سامعین کو نوارا. بانی اسلام در کشمیر محسن کشمیر سرچشمہ فیوض یذدانی حضرت شاہ ہمدان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قبلہ کاملی صاحب نے ان کے علمی، روحانی و ثقافتی کمالات کو سراہا. اپنے خطاب میں قبلہ کاملی صاحب نے کہا کہ دور حاضر میں فتنے ہر سو جاری ہیں روز دل دہلانے والے واقعات پیش آتے ہیں.حال ہی میں سرینگر کے مضافات میں ایک جواں سال لڑکی پر شر پسندوں نے بیدردی سے کچھ تیزابی شئے چھڑک دی جسے وہ تا حیات اپاہج بن گئ. یہ ہیں مسکن ریشیان و صوفیاں کی ہیبت ناک داستان!.. انسان اشرف المخلوقات کے زینے سے اتر چکا ہیں وہ اپنے اس عظیم منصب کی قدر و قیمت سے غافل ہوتا جارہا ہیں. وہ ایسے گھناؤنے کام انجام دیتا ہیں جسے پوری انسانیت شرمسار ہوتی ہیں.انھوں نے کہا بحثیت مسلمان ہم پر کچھ زیادہ ہی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں. اور جن کے بارے میں بروز حشر یقیناً احکم الحاکمین کی بارگاہ میں باز پرس ہوگی. اس روح پرور مجلس میں تمام عالم انسانیت کے فلاح و بہبود اور امن و امان کےلیے دعا کی گی. اسيطرح مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کے ساتھ یہ بابرکت مجلس برخواست ہوئی۔
متعلقہ مضامین
یکم جون سے ایمس جموں کا پہلا بیچ اور او۔پی۔ڈی۔ شروع ہوگی
نئی دہلی: 30 جنوری (ایجنسی)آٓل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)جموں میں آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (او پی ڈی) خدمات فوری طور پر شروع ہو جائیں گی، اور پہلا بیچ اس سال یکم جون سے احاطے سے چلے گا اور کام کرے گا۔”اس کے بعد دوسری بیچ جاری رہے گی۔ 30 رکنی فیکلٹی کو پہلے […]
شمالی کمان نے قومی اتحاد گانا’ پیارا جموں کشمیر ‘ لانچ کیا
جموں: 30 جنوری، {ایجنسی} بھارتی فوج کی شمالی کمان نے اتوار کو "پیارا جموں کشمیر” کے نام سے ایک قومی اتحاد کا گانا لانچ کیا۔ "پیارا جموں کشمیر” گانا جموں و کشمیر کی قدرتی خوبصورتی، ثقافتی ورثے اور تنوع پر مبنی ہے۔ اس گانے کو تین گلوکاروں نے کمپوز کیا ہے جن میں سونو نگم، […]
جموں و کشمیر میں ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ 6570 نئے کیسز
تیسری لہر کے دوران ایک دن میں ہوئی سب سے زیادہ 14 اموات سرینگر۔ 25 جنوری۔ ایم این این۔جموں وکشمیر انتظامیہ کے حکام نے منگل کے روز بتایا کہ جموں و کشمیر میں روزانہ 6570 کیسز کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد رپورٹ ہوئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 افراد […]
