بارہ بنکی(پریس ریلیز)قصبہ سعادت گنج میں یک روزہ ڈے نائٹ کیپٹن اخلاق کی صدارت ، مولانا فرمان مظاہری ، محمد اصغر انصاری اور راحت حسین کی نگرانی میں آل انڈیا شاندار والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ جس میں صوبہ اتر پردیش کی ٹیموں کے علاوہ پنجاب کی ٹیم نے حصہ لیکر ٹورنامنٹ میں چار چاند لگا دئے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح سنڈیلہ ہردوئی سے تشریف لائے کاروباری حاجی محمدوسیم انصاری ، اعلیٰ پور بارہ بنکی کے حاجی محمد عمران انصاری اور شہاب الدین انصاری نے مشترکہ طور پر کیا۔ جبکہ مہمانوں کی فہرست میں بنکر ادھیکارسنگٹھن زیدپور بارہ بنکی کے ضلع صدرتفضل حسین انصاری کے علاوہ محمدنیاز پردھان رامپور ، محمدعتیق اچھیچھا ، پون سنگھ ضلع سکریٹری والی بال ، مسیب صدر ضلع والی بال سَنگھ ، جیتو سنگھ ، ابوہریرہ طارق رنگ والے ، حافظ فرقان رامپور کٹرہ نے شرکت کرکے ٹورنامنٹ کی خوبصورتی میں مزید رونق پیدا کردی۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ سلطان پور اور اعظم گڑھ کے بیچ کھیلا گیا جس میں اعظم گڑھ کی ٹیم نے سلطانپور کو شکست دیکر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ اور دوسرا میچ MSC ٹکرا بارہ بنکی اور فیض آباد کے بیچ کھیلا گیا جس میں ٹکرا کی ٹیم نے فیض آباد کو شکست دیکرسیمی فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔ پہلا سیمی فائنل اعظم گڑھ اور کے۔ ڈی۔ سنگھ بابو اسٹیڈیم لکھنؤ اور دوسرا سیمی فائنل MSC ٹکرا بارہ بنکی اور بنارس کے مابین کھیلا گیا۔ ان دونوں سیمی فائنلوں میں ٹکرا بارہ بنکی اور کے۔ ڈی۔ سنگھ بابو ا سٹیڈیم کی ٹیموں نے اپنی جگہ فائنل میں بنائی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بیسٹ آف فائیو کھیلا گیا۔ جس میں کے۔ ڈی۔ سنگھ بابو اسٹیڈیم لکھنؤ کی ٹیم نے MSC ٹکرا عثماں بارہ بنکی کو 3-0 سے شکست دیکر فائنل اپنے نام کرکے فاتح ٹورنامنٹ بنی۔ ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنے اپنے کھیل سے ناظرین سے خوب دادیں وصول کیں۔ سعادت گنج میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں دور دراز سے آئے ہوئے ناظرین کی کثیر تعداد کو ٹورنامنٹ کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جا رہا ہے۔ فائنل میں کامیاب ٹیم اور اس کے کھلاڑیوں کو تفضل حسین انصاری کے بدست اور فائنل ہاری ہوئی ٹیم کے سبھی کھلاڑیوں کو کلیم چودھری پردھان سعادت گنج اور ابوطلحہ انصاری کے بدست انعامات تقسیم کئے گئے۔ ٹورنامنٹ کی سرپرستی سیٹھ مطلوب انصاری اور سلمان افضال نے فرمائی۔ اخیر میں ٹورنامنٹ کے منتظم محمدنفیس انصاری ،عفان انصاری ، ابرار انصاری نے آئے ہوئے تمام مہمانوں ، ٹیموں اور ناظرین کا شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ مضامین
ٹوکیو میں 12 جولائی سے ایمرجنسی نافذ، اولمپکس کھیلوں پر پڑ سکتا ہے اثر
ٹوکیو ، 08 جولائی (یو این آئی / اسپوٹنک) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 12 جولائی سے 22 اگست تک کورونا وائرس سے متعلق ہنگامی صورت حال نافذ ہوگی۔ جمعرات کو وزیر اعظم یوشی ہیدے سوگا نے یہ اعلان کیا۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ٹوکیو اولمپکس کے آغاز میں دو ہفتوں […]
ڈسٹرکٹ جج کے ہاتھوں ڈسٹرکٹ لیگل کیمپ کا افتتاح
مسولی، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کے دیویٰ میلہ میں ڈسٹرکٹ لیگل کیمپ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ جج رویندر ناتھ دوبے اور بار ایسوسی ایشن کے صدر نریندر ورما نے فیتہ کاٹ کر کیا، پروگرام میں بار ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ کتابیں بھی […]
غریبوں کو مکان وراشن دے رہی ہے ریاستی حکومت:ستیش چندر شرما
بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)ہماری مرکزی و ر یاستی حکومت بغیر تفریق کے ترقی کے کام کر رہی ہے، حکومت غریبوں کیلئے مکان و کھانے کیلئے راشن دے رہی ہے یہ بات نگر پنچایت ٹکیت نگر احاطہ میں افتتحاحی پروگرام میں وزیر مملکت غذ اورسد ستیش چندر شرمانے کہی ہے۔ سنیچر کو نگر پنچایت ٹکیت نگر […]
