بلرامپور
صوبہ اترپردیش کی عظیم اور مرکزی درسگاہ جامعہ عربیہ انوارالقرآن عربی ڈگری کالج بلرامپور میں مورخہ 15 مارچ 2022 بروز منگل مطابق 11 شعبان المعظم 1443 کو جشن دستار فضیلت و عرس حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ بہت ہی تزک و احتشام کے ساتھ انعقاد ہونے والا ہے ۔جس میں ملک ہندوستان کی مقتدر علماء کرام، مشائخ عظام مفتیان کرام، شعراء اسلام نیز ارباب علم وفن کی تشریف آوری ہوگی ،جس کی سرپرستی پیر طریقت شہزادہ حضور حافظ ملت حضرت عزیز ملت علامہ الحاج الشاہ عبدالحفیظ صاحب قبلہ سربراہ اعلی الجامعۃ الاشرفیہ عربی یونیورسٹی مبارکپور، جس کی صدارت جامع علوم وفنون خلیفہ حضور عزیز ملت علامہ الحاج مفتی محمد مسیح احمد قادری مصباحی پرنسپل و شیخ الحدیث جامعہ عربیہ انوارالقرآن بلرامپور، فرمائیں گے، جس میں خصوصی خطاب فرمانے کے لئے شہزادہ عزیزملت نعیم ملت حضرت علامہ مولانا الشاہ نعیم الدین مصباحی صاحب قبلہ الجامعۃ الاشرفیہ عربی یونیورسٹی مبارک پور، خطیب اہلنست رئیس المتکلمین حضرت علامہ کمال اختر صاحب قبلہ چرہ محمدپور، کی خصوصی شرکت ہوگی، جس میں نقابت کے فرائض نقیب اہلسنت حضرت مولانا طیب علی بلرامپوری انجام دیں گے اور عندلیب چمنستان رسالت جناب اسلم گونڈوی صاحب، بلبل باغ مدینہ حضرت حافظ زاہدعلی بلرامپوری نعت پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے، نیز اسماء فارغین فضلاء ،غلام معین الدین شراوستی، محمد ریاض احمد شراوستی، نوشادعالم شراوستی، محمد امین الاسلام جھارکھنڈ، محمد یوسف رضا جھارکھنڈ، محمد ابرار بلرامپور، اعجازاحمد سیتاپور، جمال احمد برکاتی گونڈہ، مختار احمد خاں بلرامپور،کرم محمد بلرامپور قابل ذکر ہیں،جس میں تفصیل فارغین یہ ہے فاضل (20) عالم(28)حافظ (40)قاری (58) مجموعی تعداد (146)ہے۔
