اٹوا / سدھارتھ نگر: یکم جنوری (محمد اسلم ظفر) آج پارلیمانی حلقہ اٹوا میں پیس پارٹی کارکنوں کی میٹنگ ضلعی صدر جناب حسین احمد کی زیرصدارت میں ہوئی، جس میں جناب مولانا جہاں گیر نعیمی، مولانا کلیم اللہ فیضی، مولانا عبد الرحمن نوری، مولانا نور صاحب وغیرہ موجود تھے۔ جس میں آئندہ ہونے والے پنچایت اور گرام پنچایت کے انتخاب پر تبادلہ خیال ہوا۔ اور اٹوا کے 6 وارڈوں کے ضلع پنچایت امیدواروں کا انتخاب ہوا۔ جبکہ بقیہ امیدواروں کا انتخاب اگلی میٹنگ میں کیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں بغرض شمولیت تشریف لائے ایس۔پی۔ بی۔ایس۔پی۔ اور کانگریس اور دیگر جماعتوں کے معزز ساتھیوں کا پھول مالاؤں کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا۔
متعلقہ مضامین
مفتی شعیب صاحب کئی خوبیوں کے مالک ہیں: مولانا رفعت علی مصباحی
دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور، سدھارتھ نگر میں مفتی محمد شعیب رضا فیضی کا ہوا شاندار استقبال ایسے شاگردوں پر محسوس ہوتا ہے فخر: علامہ صاحب علی چترویدی دیار غریب نواز سے شاندار تحفہ ہے رجسٹرڈ قاضی کا عہدہ : حافظ شاہ عالم رضوی رجسٹرڈ قاضی کے عہدے کے لیے مفتی صاحب کا انتخاب غوث […]
پرنم آنکھوں سے علامہ حفیظ اللہ قادری سپرد خاک
ڈومریاگنج/سدھارتھ نگر: ہماری آواز(نامہ نگار) 22جنوری گذشتہ جمعرات کو طویل علالت کے بعد مفکر اہل سنت خلیفہ اجمل العلماء و فقیہ ملت، ضلع سدھارتھ نگر کی علمی ادبی شخصیت علامہ الحاج الشاہ محمدحفیظ اللہ قادری اشرفی رحمۃ اللہ علیہ بانی دارالعلوم اہل سنت غریب نواز بیدولہ ڈومریاگنج ضلع سدھارتھ نگر کا انتقال ہوگیا تھا۔بروز جمعہ […]
فاضل فیض الرسول مولانا محمد عرف نوری کی والدہ کا انتقال
دسیا/سدھارتھ نگر: 5مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار)آج صبح تقریبا 8 بجے حضرت علامہ صاحب علی صاحب قبلہ چترویدی نے نامہ نگار کو اطلاع دی کہ معروف دانش گاہ دارالعلوم فیض الرسول، براؤں شریف کے فارغ حضرت مولانا محمد عرف نوری فیضی سابق استاذ: دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور کی والدہ ماجدہ کا اچانک انتقال ہوگیا، انا […]