ممبئی: ہماری آواز/ 22 دسمبر (پریس ریلیز) ہندوستانی ٹیم کے سابق بلے باز سریش رینا کو ممبئی ہوائی اڈے کے پاس کورونا سے متعلق رہنماخطوط کی خلاف ورزی کے معاملے میں حراست میں لیا گیا لیکن بعد میں انہیں رہا بھی کردیا گیا پولیس نے ممبئی کے ایک کلب میں چھاپہ مارا جہاں کورونا کی خلاف ورزی کے الزام میں سریش رینا ، مشہور گلوکار گرو رندھاوا سمیت 34 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ ساہر پولیس تھانہ کے سینئر افسر نے بتایاکہ کووڈ۔19 سے متعلق رہنماخطوط کی خلاف ورزی کے معاملے میں حراست میں لئے گئے لوگوں میں رینا اور رندھاوا بھی شامل ہیں۔ حالانکہ ملزمین کو بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
متعلقہ مضامین
حضور مفتیِ اعظم پیکر عزیمت و استقامت تھے۔ جیلانی مشن کے اجتماع سے علامہ احمد رضا ازہری کا خطاب
(مالیگاؤں) شریعت پسندی اور تقوی و پرہیزگاری رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نائبین علماے حق کا وطیرہ رہا ہے۔ عزیمت و استقامت پر ڈٹے رہنے والوں کو اللہ اپنا محبوب بنا لیتا ہے اور مخلوق کے دلوں میں بھی ان کی محبت و عقیدت رچ بس جاتی ہے۔ حضور مفتیِ اعظم ہند کی […]
حضرت برہان ملت ہمہ جہت خوبیوں کے مالک تھے: الحاج محمد سعید نوری
دفتر آل انڈیا سنی جمعیةالعلماء میں خلیفہ اعلیٰ حضرت برہان ملت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ممبئی: دنیائے سنیت کے عظیم پیشوا مجدد اسلام امام احمدرضا کی خدمات جلیلہ کے تذکرے رہتی دنیا تک ہوتے رہیں گے- آپ جہاں زبردست عالم و محدث گزرے ہیں وہیں لاکھوں شاگرد وخلفاء بھی چھوڑے ہیں- ان میں […]
لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
نالاسوپارہ:25اپریل، ہماری آواز(نامہ نگار) کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش ریاست بھر میں 15 دن کا لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ جس کا اثر ایک بار پھر اب ہر چھوٹے بڑے شعبوں پر نظر آنے لگا ہے۔ یہاں نالاسوپارہ مشرق کے گالا نگر علاقے کا بازار مکمل طور پر لاک ڈاؤن کے نذر ہے۔ میڈیکل اسٹور […]