شہزادہ شیر ملت حضرت علامہ اعجاز احمد کشمیری کی اپیل پر لوگوں نے بازو میں کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا
پریس ریلیز
ممبئی ۔ملک میں اس وقت حجاب کی حمایت میں جہا ں اکھوں صنف نازک سڑکوں پر ہیں ،وہیں چند سرپھرے اوباش قسم کے لوگ اسے مذہبی رنگ دیکر منافرت پھیلا رہے ہیں خاص طور پر گودی میڈیا تو اپنی ٹی آر پی بڑھانے کے لئے اوچھی حرکتوں پر اتر آئ ہے تاکہ اس کا سیدھا فائدہ بی جے پی کو ملے حالانکہ یہ سب خام خیالی ہے بی جے پی اتر پردیش سے خالی لوٹے گی حجاب پر ہورہی شر انگیزی کے خلاف جمعہ کو علمائے اہلسنت ممبئی نے شہزادہ شیر ملت حضرت علامہ اعجاز احمد کشمیری صاحب کی قیادت میں یوم حجاب منانے کے ساتھ ساتھ بطور احتجاج اپنے بازوؤں پر کالی پٹی باندھ کر نماز ادا کی اور مسجد کے باہر ملک میں امن و امان قائم رہنے کی دعائیں کی۔سب سے پہلے مرکزی ہانڈی والی مسجد ممبئی میں حضرت مولانا اعجاز احمد کشمیری نے خطاب جمعہ میں کہا کہ حجاب ہمارا بنیادی حق ہے جسے کوئ بھی ہم سے نہیں چھین سکتا ۔مزید آپ نے یہ بھی کہا کہ ملک دشمن عناصر موقع کے انتظار میں تھے کہ اتر پردیش الیکشن کے قریب اس طرح کا سیاسی کھیل کھیلا جائے جس کا فائدہ بھاجپا کو ہو لیکن اب ملک کا ہر شہری جان چکا ہے کہ بی جے پی صرف ووٹ بینک کے لئے شری رام کا نعرہ دیتی ہے اقتدار ملنے کے بعد راون کا طریقہ اپناتی ہے۔شہزادہ شیر ملت نے للکارتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کے غنڈے سن لیں کہ ابھی صرف ایک مسکان سے مقابلہ ہوا ہے گھر کی چہار دیواری میں لاکھوں برقع پوش مسکان موجود ہیں جو ملک کے آئین کی حفاظت کیلئے اپنے حجاب کو کفن بنانے کے لئے تیار ہیں۔بسم اللّٰہ جامع مسجد رفیع نگر گوونڈی کے خطیب وامام مفتی قیصر حسن برکاتی نے اپنے بیان میں کھل کر کہا کہ مسلم دشمن طاقتیں ملک کو ہندو راشٹر بنانا چاہتی ہیں
اسی لئے ان نفرت کے سوداگروں نے نقاب کا مسئلہ اچھال دیا ہے اگر میری ماں بہنیں صحیح معنوں میں سو فیصد نقاب پہننے کا اہتمام کرلیں تو ان دشمنوں کے ناپاک عزائم بھی بے نقاب ہوجائیں گے۔حضرت مولانا عظمت علی علیمی فیض الرسول جامع مسجد نے کہا کہ برقع نہ صرف شعائر مذہبی ہے بلکہ عزت و آبرو کی حفاظت کیلئے سب سے بڑا محافظ ہے آج جو لوگ برقع کی مخالفت کرتے ہیں وہ سب سے بڑے غدار ہیں ان سے سماج کو بچانا ضروری ہے ،سُنی محمد ی مسجد مہاراشٹر ا کمپاونڈ کے امام قاری محمد توفیق اعظمی نے کہا کہ مودی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے جبھی سے تین طلاق، مآب لینچگ، حجاب جیسے مسئلے جان بوجھ کر لائے جاتے ہیں تاکہ کوئی کام کاج روزگار تعلیم کی بات نہ کرے جو انسان کی بنیادی حق ہے کیا ملک کے بے روزگار نوجوانوں کا پیٹ جے شری رام کے نعروں سے بھرے گا نہیں لہذا ملک کے ہر شہری کو چاہئے کہ وہ نفرت پھیلانے والے نیتاؤ ں کے جھانسے میں نہ آکر ملکی مفاد کا تحفظ کریں ۔سجد اقصیٰ گوونڈی کے خطیب و امام نے کہا کہ اب تو ہماری بیٹی شیرنی مسکان نے سب بچیوں کو جگادیا ہے دیکھنا جو صنف نازک پردے کا اہتمام نہیں کرتیں تھی وہ بھی مسکان کے جذبہ و جنوں سے تحریک پاکر برقع پہننے کا اہتمام کریں گی
اس طرح کی خبریں پوری ممبئی سے موصول ہوئی ہے جسے احاطہ تحریر میں لانا مشکل ہےحضرت قاری محمد عرفان نظامی نے تمام جگہوں کے نمائندگان سے رابطہ کرکے رپورٹ پیش کی ہے۔
