سندیلہ/ہردوئی (یاسر عبدالقیوم)حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی نابغہ روزگار شخصیت کے تعلق سے گزشتہ شب جشن منعقد ہوا۔ محلہ ملکانہ واقع معین خان کی رہائش گاہ پر تحریک پرچم محمدی کے زیر اہتمام منعقدہ جشن میں فرید الدین احمد قادری نے اپنے صدارتی خطاب میں سر تاج الاولیاء حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی، حاضرین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ سے سچی محبت و عقیدت کا تقاضہ یہ ہے کہ ان کی زریں تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ان کی مبارک زندگی کو اپنی زندگیوں میں اتارا جائے، درگاہ ساغر میاں کے سجادہ نشین معیز الدین احمد ساغری چشتی نظامی نے کہا ماہ ربیع الاول خاتم الانبیاء سید المرسلین رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت و وفات کا مہینہ ہے، اور ماہ ربیع الثانی میں لوگ محبوب سبحانی حضرت عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ اور محبوب الٰہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ سے اپنی عقیدت و محبت کے اظہار کے لئے مختلف انداز میں پروگرام منعقد کرتے ہیں، مدرسہ گلشن وارثیہ میں منعقد جشن میں مدرسے کے ناظم محمد ادریس وارثی نے خطاب کیا، انہوں نے کہا اولیاء عظام اللہ کے دوست اور نبی علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیمات کو اپنے کردار و عمل سے عام کرنے والے برگزیدہ بندے ہیں، اولیاء کرام نے دینی خدمات اور مصطفوی ہدایات کی اشاعت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دی تھیں، انہوں نے کہا بزرگوں کی صحبت راہ ہدایت کی رہنمائی کرتی ہے، قاری شکیل وارثی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سر تاج الاولیاء سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ نے بندگان خدا کو تقوی اپنانے اور جھوٹ، خیانت، بدعہدی غرض ہر طرح کی برائیوں سے اجتناب کی تلقین کی، صوفی احتشام ڈاکٹر زبیر صدیقی نے بھی تبادلہ خیال کیا، جشن کا آغاز قاری توقیر کی تلاوت سے ہوا، اس موقع پر ماسٹر سلیم وارثی ،نسیم وارثی، غلام حسین وارثی، معین وارثی ، حافظ شرف الدین ،حافظ غفران وغیرہ بطور خاص موجود رہے۔
متعلقہ مضامین
پیغام امن ومحبت گھر گھر پہنچانا وقت کا تقاضا ہے: افروز بادل
بلگرام/ہردوئی ہماری آواز(حافظ طریق احمد) پیس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری افروز بادل نے آج گوپامو پہانی اسمبلی حلقوں کا دورہ کیا، فتحپور دویا میں منعقد میٹنگ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا ملک سے نفرتوں کا خاتمہ کرنا اور پیغام امن ومحبت عام کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے، انہوں نے ریاست کی […]
کشمکش میں کسان؛ الیکشن دیکھیں یا اناج کاٹیں، کھیتوں میں پکی کھڑی گندم کی فصل سے کسان فکر مند ہیں
ہردوئی: 11اپریل، ہماری آواز(یاسر قاسمی)پنچایت انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے۔ امیدوار دن رات ووٹر وں کو منانے میں مصروف ہیں۔ دریں اثنا کسان کسان بہت فکر مند ہیں ، وجہ ظاہر ہے کہ ایک طرف ان کے کھیتوں میں گندم کی پکی کھڑی فصلیں ہیں۔ دوسری طرف انتخابات بھی سر پر ہیں۔ ایسی صورتحال میں […]
افسوس ناک خبر: طاہر ملت علامہ سید طاہر میاں بلگرامی کا انتقال
بلگرام شریف/شریف ہردوئی: آج بتاریخ ۷محرم الحرام مطابق 17اگست بروز منگل، مرشد برحق، تاجدار مسند بلگرام پیر طریقت مستجاب الدعوات ، نیر برج سیادت، رہبر راہ شریعت گل گلزارِ واحدیت حضور طاہر ملت حضرت العلام الشاہ سیدمیرمحمد طاہر میاں صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دنیاء فانی سے دار بقا کی جانب روانہ ہوگئے۔ انا لله […]
