ہردوئی ہماری آواز (یاسر قاسمی) جمیعت علماء ہند کی گوپا مئو شاخ کے زیر اہتمام مدرسہ اصلاح المسلمین میں اراکین کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی، ضلعی نائب صدر مولانا محمد حسن قاسمی کی زیر صدارت منعقدہ میٹنگ میں باقی ماندہ عہدیدار ان کا انتخاب عمل میں آیا۔مقامی صدر مولانا محمد شاہد قاسمی کی صدارت میں منعقد ہ انتخابی میٹنگ میں مولانا شمس الدین قاسمی سرپرست ، مولانا محمد عرفان ندوی سرپرست دوم وقانونی مشیرکار ، مولانا حمایت اللہ ندوی و مولانا عبدالرحمن جامعی نائب صدور، مولانا محمد افضال ندوی، مولانا محمد عرفان ندوی، مولانا منیر حقی و مولانا محمد خالد قاسمی سکریٹری، حافظ محمد دلشاد خازن، مولانا محمد نوشاد خان ندوی میڈیا انچارج، مولانا محمد صدیق قاسمی معاون مشیر کار اور مولانا عبدالجبار ندوی ترجمان منتخب ہوئے، میٹنگ کی نظامت مقامی جنرل سکریٹری مولانا محمد عمران ندوی نے کی۔
متعلقہ مضامین
پاگل بندر سے دہشت، کئی افراد پر کیا حملہ
بندر کے دوڑانے پر مولانا راشد چھت سے نیچے گرکر شدید زخمی بلگرام/ہردوئی: ہماری آواز (حافظ طریق احمد)29 دسمبر// جرولی شیر پور میں پاگل بندر کی آمد سے اہالیان گاؤں دہشت میں ہیں، پاگل بندر اب تک کئی لوگوں کو زخمی کرچکا ہے۔اطلاع کے مطابق بلگرام کوتوالی علاقے کے موضع جرولی شیر پور میں ایک […]
کوچنگ سینٹر سے پڑھ کر گھر لوٹ رہی تھی طالبہ، ڈمپر نے کچلا، موقع پر ہوئی موت
بلگرام/ہردوئی: کوچنگ سے پڑھ کر گھر آرہی طالبہ کو ڈمپر نے کچلا
جمعیت علماء بھدورہ کی ہوئی تشکیل نو، حافظ فہیم صدر، حافظ شاہد جنرل سکریٹری منتخب
پہانی / ہردوئی: 3فروری، ہماری آواز(یاسر قاسمی)گزشتہ روز جمیعت علماء پہانی کی ذیلی شاخ بھدورہ کی تشکیل نو و عہدیداران کے انتخاب کے لیے بعد نماز ظہر مدرسہ انوارالعلوم میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں پہانی کے صدر مولانا عطاء اللہ قاسمی جنرل سیکریٹری زعیم الاسلام قاسمی اور مولانا محمد فرقان بطور مشاہد موجود […]
