راجستھان سدھارتھ نگر گورکھ پور

غوث اعظم فاؤنڈیشن کے رجسٹرڈ قاضی مفتی شعیب رضا کا گورکھپور اور سدھارتھ نگر میں پھول، مالاؤں سے کیا گیا استقبال

"میں غوث اعظم فاؤنڈیشن کے قومی صدر محترم مولانا محمد سیف اللہ خان اسدقی صاحب کا حضرت مولانا مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی کو نگر پنچایت گولا بازار گورکھپور کا رجسٹرڈ قاضی مقرر کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ سنی صحیح العقیدہ آئمہ، عالم، مفتی، حافظ، قاری وغیرہ غوث اعظم فاؤنڈیشن میں شامل ہوں اور رجسٹرڈ مفتی اور رجسٹرڈ قاضی بنیں تاکہ حکومت اور انتظامیہ میں ان کی گرفت مضبوط ہو”

(مفتی) اختر حسین اظہر منانی، مفتی شہر گورکھپور

جے پور، گورکھپور، سدھارتھ نگر:
حضرت مولانا مفتی قاضی محمد شعیب رضا نظامی فیضی گورکھپور، غوث اعظم فاؤنڈیشن جےپور(جو کہ ایک حکومتی تسلیم شدہ چیریٹی ٹرسٹ ہے) سے اپنے آبائی وطن گولابازار کے لیے شہر قاضی مقرر کیئے جانے کے بعد گورکھپور پہنچے۔ نماز ظہر کے بعد چشتیہ مسجد بخشی پور میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں رجسٹرڈ قاضی کا پھولوں کے ہاروں سے استقبال کیا گیا۔

مفتی شہر محترم اختر حسین اظہر منانی نے حضرت مولانا مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی کو نگر پنچایت گولا بازار گورکھپور کا رجسٹرڈ قاضی مقرر کرنے پر غوث اعظم فاؤنڈیشن کے قومی صدر مولانا محمد سیف اللہ خان اصدقی کا شکریہ ادا کیا اور مفتی محمد شعیب رضا کو بہت بہت مبارکباد پیش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ سنی صحیح العقیدہ اماموں، عالموں، مفتیوں، حافظوں، قاریوں وغیرہ کو غوث اعظم فاؤنڈیشن کے رجسٹرڈ مفتی اور رجسٹرڈ قاضی بننے کی دعوت دی گئی تاکہ حکومت اور انتظامیہ میں ان کی پکڑ مضبوط ہوسکے۔
اس موقع پر چشتیہ مسجد کے امام حضرت حافظ محمود رضا قادری، مولانا محمد نثار نظامی، مولانا رضوان اللہ مصباحی، غوث اعظم فاؤنڈیشن کے گورکھپور شہر صدر سمیر علی، رحمت نگر کے صدر محمد فیض، محمد سمیر، مختار احمد، محمد شاداب، محبوب رضا اور دیگر ارکین بھی موجود تھے۔

سدھارتھ نگر میں ایسے ہوا استقبال

رجسٹرڈ قاضی حضرت مولانا مفتی قاضی محمد شعیب رضا نظامی فیضی گورکھپور سے سدھارتھ نگر پہنچے۔ جہاں دارالعلوم امام احمد رضا بندشیرپور کے پرنسپل اور مشہور زمانہ خطیب حضرت مولانا صاحب علی صاحب قبلہ چترویدی کی جانب سے بندیشرپور کے بزرگ عالم دین اور جامعہ احمدیہ معراج العلوم سنت کبیر نگر کے پرنسپل حضرت مولانا رفعت علی مصباحی نے رجسٹرڈ قاضی کا شال اوڑھا کر استقبال کیا۔ اس موقع پر نیپال کی خانقاہ حیدریہ کے سجادہ نشین مولانا الطاف رضا نیپالی اور دارالعلوم کے نائب پرنسپل حافظ شاہ عالم رضوی سمیت دارالعلوم کے دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے