23 مارچ (پریس ریلیز/شیوہر) بروز منگل بعد نماز مغرب تا دیر رات سرزمین کھورٹھہ شیوہر میں زیر اہتمام کھورٹھہ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ کھورٹھہ زیر صدارت حضرت مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ ورکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و زیر سرپرستی جناب قاری محمد فیروز امام جامع مسجد کھورٹھہ نہایت ہی تزک واحتشام کے ساتھ ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان ترغيب تعلیم تحفظ اردو و اصلاح معاشرہ منعقد ہوئی ۔ کانفرنس کا آغاز قاری محمد جنید امام جامع مسجد کشہر شیوہر کی تلاوت قرآن مجید اور جناب مولانا محمد علی اکبر مظاہری مدرس مدرسہ اعجاز العلوم دوہوسوہو مشرقی چمپارن کی نعت النبی سے ہوا ۔مدرسہ اسلامیہ عربیہ ڈومری شیوہر کے سینئر استاد حضرت مولانا ساجداقبال قاسمی نے کانفرنس کی نظامت کے فرائض انجام دیا ۔ مجمع عام سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نے فرمایا اردو بہت شیریں زبان ہے اردو کی شیرینی حلاوت و لطافت اردو کے بولنے والوں کے دل و دماغ میں رس گھولتی ہے زندہ قوم ہمیشہ بات چیت اپنی مادری زبان کے ذریعہ ہی کرتی ہے اردو کی حفاظت کی ذمہ داری ہمیں خود لینا ہوگا۔ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد فخرالدین قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ ڈومری شیوہر نے ملت کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے فرمایا آج پوری امت مسلمہ کو کلمہ کی بنیاد پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ہماری شریعت ایک ھمارا قرآن ایک ھمارا نبی ایک ہمارا اللہ ایک لیکن پھر بھی ہم سب ذات برادری میں تقسیم ہوچکے ہیں اتحاد و اتفاق دور حاضر کی اھم ترین ضرورت ہے پروگرام میں خطاب کرتےہوئے مفتی شکیل احمد قاسمی دارالعلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے اصلاح معاشرہ کے عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی اور فرمایا کہ صالح معاشرہ کی تشکیل سے شریعت پر عمل کرنا بہت آسان ہے خواتین حضرات کو نیک ہونے کی ضرورت ہے مفتی ریاض احمد قاسمی نے کہا کہ تعلیم میں ہی ترقی کا راز مضمر ہے سر بلندی وسرفرازی تعلیم سے ہی حاصل ہوتی ہے ٹرسٹ کے ذمہ داروں میں قیام الدین محمد ریاض ساجد انور محمد راغب عرفان شمیم الحق عمران معصوم ندیم اشتیاق کی خدمات پروگرام کو کامیاب میں بہت ہی نمایاں رہی قرب و جوار کے اہل علم دانشور حضرات اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی
متعلقہ مضامین
ویشالی پولیس نے چوری کے سامان اور دیسی کٹے کے ساتھ تین مجرم کو کیا گرفتار
حاجی پور/مہنار (محمد آصف عطا) ضلع کے مہنار تھانے کی پولیس نے تین بدمعاشوں کو چوری شدہ سونے کے زیورات، دو دیسی ساختہ پستول اور دو سونے کے سکے کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔گرفتار مجرم سے دو موبائل فون ، دو سونے کے سکے ، ایک چاندی کا بالی اور نقد رقم981 روپے برآمد ہوئے […]
وشوبھارتی یونیورسٹی کی صد سالہ تقریب سے مودی کا خطاب، کہا:معیاری تعلیم تک رسائی ہر ایک کے لیے ہو ممکن
کلکتہ: ہماری آواز/ 24 دسمبر (پریس ریلیز) وشو بھارتی یونیورسٹی کی صدسالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گورودیپ رابندر ناتھ ٹیگور کے فکر و نظریات کے فروغ کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ گورودیب نے اس ادارے کو ’’سب کےلئے تعلیم اور علم ‘‘ کی سوچ کے ساتھ اس […]
خاتون سپاہی کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی! متاثرہ، اس کا شوہر اور ملزم تینوں ہیں پولیس اہل کار
پٹنہ: ہماری آواز(نامہ نگار) 23دسمبر// پٹنہ کے ایک ہوٹل میں ایک خاتون سپاہی کے ساتھ زیادتی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک پولیس اہلکار پر عصمت دری کا الزام لگایا گیا ہے۔ خاتون سپاہی کا شوہر بھی ایک سپاہی ہے۔ پولیس نے شوہر کی شکایت پر ایف۔آئی۔آر۔ درج کرکے ملزم کانسٹیبل کو گرفتار […]


