دربھنگہ: (عبدالرحیم) ای ٹی وی بھارت اردو کے معروف صحافی و سوشل میڈیا پر فعال و متحرک رہنے والے نوجوان عارف اقبال نے سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارم کو الوداع کہہ دیا ہے، اس کی اطلاع انہوں نے خود اپنے آفیشیل فیس بک پیج سے دی ہے، حالانکہ سوشل میڈیا چھوڑنے کی انہوں نے کوئی خاص وجہ نہیں بتائی، مذکورہ اطلاع کے بعد سے سوشل میڈیا پر کئی طرح کے رد عمل دیکھنے کو مل رہا ، ان کے فالورس نے انہیں سوشل میڈیا نہ چھوڑنے کی گزارش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کی اسٹوری دیگر صحافیوں سے منفرد اور معنی خیز ہوتی ہیں، مادیت کے اس دور میں جبکہ صحافیوں پر کئی طرح کے شکنجے کسے جا رہے ہیں ، آپ نے بے باکی اور جرات کے ساتھ غریبوں اور ضرورت مندوں کے مسائل اٹھا کر حکومت کو باخبر کیا ہے، آپ کے اس قدم سے ہم حیرت زدہ ہیں۔ واضح رہے کہ عارف اقبال بہار میں اردو صحافت کا ایک جانا پہچانا نام ہے، آپ اپنے مخصوص انداز کے صحافت کے لئے قومی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھے اور سنے جاتے ہیں، شہر دربھنگہ سے تعلق رکھنے والے عارف اقبال صحافی کے ساتھ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں، آپ خطہ سیمانچل کے ضلع ارریہ میں رہ کر گزشتہ تین سالوں سے ای ٹی وی بھارت کے بحیثیت رپورٹر / کنٹینٹ ایڈیٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ارریہ کے مختلف مسائل اور تہذیب و ثقافت پر کئی دستاویزی اسٹوری کے ذریعہ ضلع انتظامیہ اور حکومت کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ ابھی حالیہ میں انہوں نے ارریہ میں ذہنی توازن کھو چکے سڑکوں پر زندگی بسر کرنے والے لوگوں کے مسائل اور طرز زندگی جیسے حساس موضوع کو حکومت کے سامنے پیش کیا تھا۔ سوشل میڈیا یوزر عارف اقبال کے اس قدم سے مایوس ہیں۔
متعلقہ مضامین
جامعہ گلشن فاطمہ للبنات میں جشن غوث الوری کا انعقاد ہوا
سیوان: 19 اکتوبر زمانے بیت گئے صدیاں گزرگئیں مگرابن زہرا کےذکرکی خوشبو آج بھی مشام جاں کو معطر کئے جارہی ہےاور قیامت تک یہ خوشبو یونہی اہل ایمان کےدروبام کو مہکاتی رہیگیگیارہ ربیع الغوث صبح کی سہانی گھڑی ہے جامعہ گلشن فاطمہ للبنات کی طالبات اپنے اپنے ہاتھوں میں اللہ کا مقدس کلام لیے بیٹھی […]
ریاست بہار کے سبھی اضلاع میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جشن عید میلاد النبیﷺ
ریاست کے سبھی اضلاع کے مساجد و مدارس میں منعقد ہوئی محفل جشن عید میلادالنبی، جلوس محمدی میں شریک ہوئے عقیدت مند موتیہاری (عاقب چشتی) جشن ولادت مصطفی کے موقع سے تقریبا ہر جگہ جلوس محمدی نکالا گیا اور محفل عید میلاد النبی نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی اس موقع سے کلیانپور […]
موتی ہاری: سابق سرپنچ محمد زماں خاں نم آنکھوں سے سپرد خاک
موتی ہاری: 27 نومبر رب کائنات حیات و موت کا مالک ہے- قدرت نے موت و زندگی کا ایسا نظم رکھا ہے کہ موت کے سامنے پوری کائنات بے بس نظر آتی ہے اور رب کا فرمان بھی ہے کہ ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے – مذکورہ باتیں کیسریا بلاک واقع بتھنا […]


