پورنیہ: ٢١/فروری(پریس ریلیز) مذہب اسلام میں نکاح کی بہت بڑی اہمیت و فضیلت ہے۔نکاح انبیاء کرام علیھم الصلوۃ والسلام اور ہمارے پیارے آقا نبی کریم ﷺ کی چار سنتوں میں سے نکاح کرنا بھی ایک اہم ترین سنت ہے۔اس اہم ترین سنت کی وجہ سے مرد کی نگاہیں اور شرمگاہ کی حفاظت ہوتی ہے،یہ افزائش نسل انسانی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔مذہب اسلام نے شادی بیاہ کو آسان اور سہل بنایا ہے،حدیث مبارکہ میں ہے کہ نکاح کے بعد ایک سال کی عبادت بغیر نکاح کے ایک ہزار سال کی عبادت سے افضل و اعلیٰ ہے۔نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مومن بندہ جب شادی کر لیتا ہے تو اس کا نصف ایمان مکمل ہو گیا،اسی لئے حدیث نبوی ﷺ میں نکاح کو ایمان کا نصف حصہ کہا گیا ہے،امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ اور دوسرے بزرگوں سے منقول ہے کہ شادی شدہ مسلمان کی غیر شادی شدہ مسلمان پر ایسی فضیلت ہے جیسے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی فضیلت گھر بیٹھنے والے پر اور شادی شدہ کی ایک رکعت غیر شادی شدہ کی ستر رکعتوں سے افضل ہے۔اسی بناء پر مذہب اسلام نے نکاح کو اس قدر اہم بتایا ہے۔مرد اور عورت کو نکاح کے مہذب بندھن میں باندھنا لازمی سمجھا ہے۔اس لئے کہ نکاح انسانی خاندان کو وجود بخشتا ہے،اسی کے مدنظر عزیزی کرامت حسین ابن ماسٹر نظامِ الدین صاحب مقام پاکی پوسٹ پیازی بائسی ضلع پورنیہ ہمراہ عزیزہ روشن خاتون بنت مرحوم ڈاکٹر باقر ابن مرحوم اسرائیل سرکار صاحب مقام باسول پوسٹ امور ضلع پورنیہ مطابق ٢١/فروری بروز اتوار کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے،شادی کی باوقار تقریب مرحوم اسرائیل سرکار صاحب کے دروازے پر منعقد کی گئی۔نکاح کے بعد نوعروش کو مبارکباد دینے والوں میں کرامت حسین سلمہ کے بڑے بھائی مبارک حسین،بہنوئی مظفر حسین پاکی،مولانا صادق قاسمی دھرم باڑی نائب صدر جمعیت علماء ضلع پورنیہ،ماسٹر طارق انور،مجتبیٰ فقیر ٹولی،عمران،نعمت رضا وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
متعلقہ مضامین
حضرت سیدنا قادر قمیص رحمتہ اللہ علیہ کا عرس تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا
بھوکے رہ کر دوسروں کو کھلانا اولیائے کرام کی تعلیمات ہے: حافظ محمد توصیف عالم بہاری نالندہ، بہار شریف (پریس ریلیز) شہر بہار شریف کا مشہور و معروف محلہ گڑھ پر مشہور صوفی بزرگ حضرت سیدنا قادر قمیص رحمتہ اللہ علیہ کا عرس عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا 15 اکتوبر بروز منگل بعد نمازِ […]
تعلیم کے بغیر قوم و ملت کی تعمیر و ترقی ناممکن: مولانا قمر انیس قاسمی
مدرسہ عربیہ اسلامیہ، جہاں آباد،( میں ہفتہ برائے ترغیب تعلیم و تحفظ اردو) کے تحت منعقد مشاورتی مجلس میں وفد امارت شرعیہ کا اظہار خیال جہاں آباد: 7 فروری/ ہماری آواز(پریس ریلیز) ہفتہ برائے ترغیب تعلیم و تحفظ اردو کے تحت امار ت شرعیہ کی ریاست گیر تعلیمی تحریک کے چرچے چہار جانب گونج رہے […]
بھگوا لو ٹریپ: مظفر پور میں مسلمان لڑکی سے مندر میں کی شادی، پھر چھوڑ دیا۔ بولا: نہیں رہنا تمہارے ساتھ
مظفر پور (ایجنسی) مظفر پور میں شادی کے نام پر لڑکی کو دھوکہ دیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کے بوائے فرینڈ نے اسے بہلا پھسلا کر پہلے شادی کی۔ پھر 3 ماہ تک جنسی تعلقات قائم کرتا رہا، اب فیملی کا حوالہ دے کر ساتھ رہنے سے انکار کر دیا۔ متاثرہ […]