روز ایک نئی مثبت سوچ سے جڑیں گے بچے
گورکھپور، بدھ کو جامعہ الاصلاح اکیڈمی، نورنگ آباد گورکھ ناتھ میں چھ روزہ سمر کیمپ کا افتتاح مہمان خصوصی نائب قاضی مفتی محمد اظہر شمسی اور اسکول کے بانی علی احمد نے کیا، کیمپ میں بچے ہر روز ایک نئی مثبت سوچ سے جڑیں گے، ڈائریکٹر آصف محمود نے چھ روز تک منعقد ہونے والی مختلف سرگرمیوں پر روشنی ڈالی، کیمپ میں تقریباً 100 بچے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
کیمپ کا مقصد بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرانا ہے
نائب قاضی مفتی اظہر شمسی اور علی احمد نے کہا کہ سمر کیمپ کا مقصد بچوں کو تفریح اور تعلیم کے مواقع فراہم کرانا ہے، سمر کیمپ بچوں کی نشوونما میں مددگار ثابت ہوتا ہے، سمر کیمپ بچوں کو نئی مہارتیں سیکھنے، نئے دوست بنانے، اور خودمختاری پیدا کرنے کا دلچسپ موقع ثابت ہوگا، بچے کی دلچسپی کچھ بھی ہو کیمپ بچوں میں اہم سماجی، جذباتی، اور علمی مہارتوں کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔
سمر کیمپ میں مختلف صلاحیتوں کی ہوتی ہے مشق
کیمپ کے کوآرڈینیٹر قاری محمد انس رضوی نے کہا کہ سمر کیمپ بچوں میں سماجی صلاحیتوں کی نشوونما کے لیے ایک بہترین جگہ ہے، یہ نئے لوگوں سے ملنے، دوست بنانے، اور دوسروں کے ساتھ مثبت لہجے اور احترام کے ساتھ بات چیت کرنے کا طریقہ سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے، بچے اجتماچ سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے بات چیت، ٹیم ورک، اور مسائل حل کرنے کی مہارتوں کی بھی مشق کرتے ہیں۔
سمر کیمپ میں بچے نئی مہارتیں سیکھتے ہیں
اسکول کے ڈائریکٹر آصف محمود نے کہا کہ سمر کیمپ میں بچے نئی مہارتیں سیکھتے ہیں اور مختلف قسم کے تجربات حاصل کر کے خود اعتمادی پیدا کرتے ہیں، تخلیقی صلاحیتوں کو سیکھنے کی خاطر سمر کیمپ کافی مواقع فراہم کرتا ہے، سمر کیمپ بچوں کو زندگی کی قیمتی مہارتوں کو حاصل کرنے اور محفوظ اور معاون ماحول و معاشرہ تشکیل کرنے کا رنگ ڈھنگ سکھاتا ہے۔
سمر کیمپ میں اساتذہ کا تعاون بچوں کو تقویت فراہم کرے گا
القلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حافظ رحمت علی نظامی نے کہا کہ سمر کیمپ میں اساتذہ کا تعاون بچوں کو تقویت فراہم کرے گا، آئندہ پیش آنے والی رکاوٹوں کا سامنا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، بچوں کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس موقع پر اسکول کی پرنسپل عائشہ خاتون، شیریں آصف، بلال احمد، تنویر، آرزو، ادیبہ، فریدہ، منتشا، عائشہ، ثنا، تانیہ، فرحت، یاسمین، گل افشاں، نازیہ وغیرہ موجود رہیں۔
