تعلیمی گلیاروں سے گورکھ پور

قرأت، نعت، تقریر، کوز و پینٹنگ مقابلوں میں دکھی بچوں کی صلاحیت

  • تہذیب و ٹیکنالوجی کا گلدستہ ہے MSI کالج : ڈاکٹر شعیب رضا
  • جلسۂ سیرت النبی کا دوسرا دن

گورکھپور، جمعہ کو MSI (میاں صاحب اسلامیہ) انٹر کالج بخشی پور میں سالانہ جلسۂ سیرت النبی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے کے تحت ثانوی و جونیئر گروپ کے طلبہ کے مابین قرأت (تلاوت قرآن)، تقریر، اسلامی کوئز، سائنس کوئز اور نعتیہ مقابلے ہوئے وہیں پینٹنگ کے مقابلے میں قدرت کی مختلف جہتیں اور رنگ دیکھنے کو ملے، دوسری جانب کالج کیمپس میں لگائی گئی دینی تعلیمی نمائش کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بھیڑ بھی نظر آئی۔

مہمان خصوصی این آئی او ایس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شعیب رضا نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کچھ کالج آزادی سے پہلے اور کچھ اس کے بعد کھولے گئے لیکن ان دونوں قسم کے کالجوں میں بہت فرق ہے، انٹر کالج اس نقطہ نظر سے ایک اہم مقام رکھتا ہے، آزادی سے پہلے کھولے گئے کالجوں کا ایک مقصد یہ تھا کہ ملک ہماری ثقافت کے مطابق کس طرح ترقی کر سکتا ہے یہ متعین کیا جائے، یہ کالج ثقافت اور ٹیکنالوجی کا گلدستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ علم وہ نہیں جو آپ نے ان سے سیکھا ہے بلکہ علم وہ ہے جو عمل اور کردار سے ظاہر ہوتا ہے۔

مہمان اعزازی ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر ڈاکٹر امرکانت سنگھ نے کہا کہ ملک کی ثقافت، اتحاد اور تہذیب ہندوستان کو دنیا میں اپنی منفرد پہچان دلاتی ہے لیکن روایتی علم کے ساتھ ساتھ جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کو لے کر چلنے کی ضرورت ہے، جسے یہ کالج بخوبی نبھا رہا ہے۔

اس دوران کالج کے منیجر محبوب سعید حارث، پرنسپل محمد ندیم اللہ عباسی، ارشد جمال، انور ضیا، عبدالسلام، حفیظ الحسن، محمد اسلام، ظفر احمد خان، حسن جمال بابوا، کامل خان، عاصم رؤف، سلیم بیگ، مفتی مطیع الرحمن، قاضی کلیم الحق، ولی الحق، ارشاد قدوائی سمیت دیگر اساتذہ، طلبہ و دیگر لوگ موجود رہے۔

ہونہار طلبہ سرفراز

کالج کے ہونہار طلبہ انس علی، فیضان احمد، اقدس علی، حسنین خان، محمد طلحہ، حسین، محمد فرحان انصاری، محمد عثمان، محمد عبید خان، شیر علی، احتشام انور، حسن رضا، محمد عاطف خان، محمد انسل خان، محمد حسن، زریان خان، حسن احد، محمد شہباز، محمد گلزار، محمد فرحان کو گجادھر پرساد میموریل اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ اور اظفر، عاقب و محمد ہمان کو سید حامد علی ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا، یسرب امین اور ظفر حسین کو ہاکی نیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کرنے پر انعامات سے نوازا گیا علاوہ ازیں سومناتھ یادیو کو سی آر پی ایف، اتل یادیو کو انڈین آرمی، خورشید عالم کو یوپی پولیس اور درگیش گپتا کو انڈین نیوی میں ان کے انتخاب پر مبارکباد و انعام سے نوازا گیا۔

اہل ہنر مختلف انعامات سے سرفراز

قرأت مقابلے میں اسد اللہ، محمد عفان امانی، محمد حارث، کریمہ بانو، محمد ایمن، محمد شہنواز، ذکرہ افروز، انزلنا انصاری، فہد شاہد، آئرہ، غوثیہ صدیقی، صفا کوثر، آروش فاطمہ، محمد شان اور اسلامی کوئز میں محمد منظر، ماریہ نثار، عبدالکلیم، علینہ سراج، محمد یامین، محمد علی اذان کو ڈاکٹر شعیب رضا اور ڈاکٹر امرکنت سنگھ نے ایوارڈز سے نوازا، اس کے علاوہ کالج کے ہونہار طلبہ کو گجادھر پرساد میموریل اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ اور سید حامد علی ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

آج کے پروگرام

ہفتہ کی صبح 8 بجے سے سائنس کوئز اور صبح 9 بجے سے مباحثہ کا مقابلہ ہوگا، صبح 10 بجے سے سائنس نمائش کا انعقاد کیا جائے گا، شام 4 بجے سے انعامات تقسیم کیے جائیں گے، شام 5:30 بجے سے ریاستی سطح کا نعتیہ مقابلہ منعقد ہوگا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے