ترو رنگاڈی: دارالہدیٰ اسلامک یونیورسٹی، جو کہ کیرالا کی سرزمین پر وقوع پذیر مسلک اہل سنت والجماعت کا ایک عظیم ادارہ ہے جس میں اہلِ کیرالا اور بیرون کیرالا کے لگ بھگ چار ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں۔ الحمدللہ بقیہ کئی سالوں کی طرح امسال بھی دار الہدیٰ کی کمیٹی نے سباق نیشنل آرٹ فیسٹ کا انعقاد کیا ہے جس میں بیرون کیرالا سے عنقریب چار ہزار طلباء شرکت فرمائیں گے جبکہ اہل کیرالا کے سات ہزار تک طلبہ اس نیشنل آرٹ فیسٹ "سباق” پروگرام میں شرکت فرمائیں گے۔
ویسے پانا کاڈ سید صادق علی شہاب تنگل کے دستِ مبارک سے روبی جبلی کے بہترین موقع پر اس پروگرام کا اجراء ہوا جسے جامعہ ہذا کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین الندوی نے مبارک ہاتھوں سے قبول کیا۔
اپ سب اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ اہل کیرالا اور بیرونِ کیرالا کے بے شمار بچے اس "سباق” آرٹس فیسٹ میں شرکت فرمائیں گے۔ساتھ ہی ساتھ آف کیمپس اور برانچ زیادہ ہونے کی بنا پر کیرالا میں جتنے بھی برانچ اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں روا دواں ہیں ان کے درمیان انتخابی مرحلہ دسمبر کے پہلے دو ہفتوں میں چلایا جائے گا اور جو حضرات اس انتخابی مرحلے میں منتخب ہوں گے انہیں فائنل سباق میں حصہ لینے، اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، سنوارنے اور دکھانے کا بہترین موقع ملے گا۔ سباق کا فائنل راؤنڈ ایک جنوری سے لے کر چھ جنوری کے درمیان رکھا گیا ہے جس میں بچے اپنے اندر کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ اس میدان کے سکندر ہم ہی ہیں۔۔۔