تعلیمی گلیاروں سے جھارکھنڈ

سبیل حسین ٹرسٹ کے سکریٹری، جناب قاری راشد مدنی صاحب نے مکتب نوری کا دورہ کیا

دیوگھر : مولانا عبد القیوم نوری صاحب کی زیرِ نگرانی ایک معتبر تعلیمی ادارہ جو بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم کا حسین امتزاج فراہم کرتا ہے۔ ادارہ ٹھاڑھی کروا سونا راے ٹھاڑھی، ضلع دیوگھر، جھارکھنڈ میں واقع ہے، جہاں تعلیمی ماحول طلباء کی فکری اور ذاتی ترقی میں معاون ہے۔

سبیل حسین ٹرسٹ کے سکریٹری، جناب قاری راشد مدنی صاحب نے مکتب کا دورہ کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ان کی موجودگی نے بچوں میں علم حاصل کرنے کا جذبہ پیدا کیا۔ بعد ازاں، مولانا عبد القیوم نوری صاحب سے تعلیم کے حوالے سے بات کی گئی، جنہوں نے تعلیم کو معاشرتی ترقی کا بنیادی ستون قرار دیا۔ مولانا نے کہا کہ تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں ہونی چاہیے، بلکہ اخلاقی اور سائنسی علوم کا بھی اہتمام ضروری ہے تاکہ بچے نہ صرف دین کے علم میں ماہر ہوں بلکہ دنیا کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔

مولانا عبد القیوم نوری صاحب نے مزید کہا کہ طلباء کو عملی تعلیم دینی چاہیے تاکہ وہ زندگی کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔ ان کی باتوں سے یہ واضح ہوا کہ تعلیم فرد کی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی فلاح کے لیے اہم ہے۔

شائع کردہ آفس سیکریٹری
محمد فیضان خان

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے