گولا بازار: 4 اکتوبر
آج شام سورج غروب ہوتے ہی اسلامی و قمری مہینے ربیع الاول شریف کا اختتام ہوچکا ہے اور نئے قمری مہینے ربیع الآخری کی آمد ہوچکی ہے۔ اس مہینے کی گیارہ تاریخ کو پوری دنیا میں بسنے والے مسلمان عقیدت و احترام کے ساتھ شہنشاہ قطب و ابدال غوث اعظم الشاہ شیخ عبدالقادر جیلانی بغدادی رحمة اللہ علیہ کے نام نذر و نیاز کرتے ہیں۔ چوں کہ کل مورخہ 29 ربیع الاول کو ملک بھر میں کہیں چاند نظر نہیں آیا تھا اس لیے آج 30 ربیع الاول تھی اور اب سورج غروب ہوتے ہی ربیع الآخر کا آغاز ہوچکا ہے۔ ایسے میں قاضی شہر حضرت مفتی شعیب رضا صاحب نظامی نے اعلان کیا ہے کہ امسال گیارہویں ربیع الآخر 15 اکتوبر بروز منگل کو ہے۔
ساتھ ہی آپ نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اس دن خوب عبادت و ریاضت کریں اور حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے نام فاتحہ خوانی کریں نیز برائیوں اور فضول کاموں سے بچیں۔
