گولا بازار قصبہ کے معروف ادارہ جامعہ رضویہ اہل سنت کی جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوس محمدی نہایت ہی ادب و احترام کے ساتھ نکالا گیا۔ جلوس میں جامعہ کے اساتذہ و طلبا سمیت قصبہ کے معززین نے بھی شرکت کی۔ جلوس میں ہر وقت درود و سلام، نعت نبی اور "سرکار کی آمد-مرحبا، آقا کی آمد-مرحبا” جیسے نعریں لگتے رہیں۔
جامعہ میں صلوة و سلام کے بعد صدرالمدرسین حضرت مولانا محمد صدیق قادری کی قیادت میں جلوس نکلا، عیدگاہ، مچھلی بازار، مین چوک، سرائے پھر پولیس تھانہ ہوتے ہوئے جلوس محمدی قصبہ کے دوسرے ادارہ مدرسہ انوارالعلوم و جامع مسجد پہنچا، وہاں سے دونوں مدرسوں کے جلوس ساتھ میں چلے اور مین چوک، سنیما روڈ، پرانا گانھی ہوتے ہوئے چند چوراہا پہنچا اور واپس جامعہ رضویہ اہلسنت کے صحن میں آگیا۔ جہاں محفل پاک کا اہتمام ہوا؛ قرآن مقدس کی تلاوت اور نعت نبی حضرت قاری غیاث الدین برکاتی صاحب نے پڑھی اور قاضی شہر حضرت مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی نے محبت رسول پر لاجواب بیان کیا۔ بعدہ صلوة و سلام پڑھا گیا اور ملک و ملت میں امن و سلامتی کی دعا مانگ کر جلوس کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔
علاوہ ازیں جامع مسجد گولا، تاجدار مدینہ کمیٹی(سرائے مسجد، گولا) اور مدنی کمیٹی(نوری مسجد،گولا) نے بھی شاندار جلوس محمدی نکالا۔ اور پورے قصبہ گھوم کر اخیر میں صلوة و سلام پڑھ کر دعا مانگی گئی اور جلوس کے اختتام پزیر ہونے کا اعلا کیا گیا۔
اس موقع پر تمام کمیٹی کے ذمہ داران نے پولیس انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جلوس بحسن و خوبی اختتام پزیر ہوا۔