سماجی گلیاروں سے ہردوئی

پیام انسانیت فورم نے گرم کپڑے تقسیم کیے

پہانی/ہردوئی: ہماری آواز(اسماعیل ندوی) 21دسمبر// محلہ ناگر مدرسہ احیاء العلوم میں آل انڈیا پیام انسانیت فارم کے تحت ضرورت مندوں کو گرم کپڑے تقسیم کئے گئے ۔پیام انسانیت کے ضلع صدر مولانا ابواللیث ندوی نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد کرنا اسلام کی تعلیمات کا حصہ ہے اور تمام مذاہب کی تعلیمات بھی یہی ہیں کہ ضرورت مند کی ضرورت کو فورا پورا کیاجائےپیام انسانیت فورم کے تحت تقریبا 200لوگوں کو گرم کپڑے تقسیم کئے گئے جسمیں خواتین و مردحضرات کے سویٹر, شال,بچوں کے گرم کپڑے وغیرہ شامل تھے  مولانا نے کہا کہ اسی فارم کے تحت یہ پروگرا م کیا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ پیام انسانیت کا مقصد ہے انسانیت کی خدمت کرنا,غریب ,مسکین ,لاچار مجبور لوگوں کی ضرورت کو پورا کرنا,اس پروگرام میں ماتا بھگوتی ٹرسٹ کے صدر پرنک دیکچھت بھی موجود رہے اور اچھے الفاظ میں اس کی سراہنا کی مدرسہ احیاءالعلوم کے صدر مولانا عثمان غنی مظاہری, مولانا عطاءاللہ قاسمی صدر جمیعت علماء پہانی,مفتی نجیب قاسمی,مولانا علاءالدین ندوی,ماسٹر ساجد,ماسٹر عبدالقیوم,سماجی کارکن افضال احمد آرزو,شعیب ظفر وغیرہ خاص طور پر موجود رہے

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے