گورکھپور: 16 ستمبر (خبرنامہ ہماری آواز) صمد احمد صدیقی
شہر گورکھپور سے متصل ضلع مہراج گنج اور صوبے کے مختلف اضلاع میں ربیع الاول شریف کا چاند سنیچر کو دیکھا گیا، آج ١٧/ ستمبر ٢٠٢٣ء ربیع الاول شریف کی ایک تاریخ ہے اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ٢٨/ ستمبر ٢٠٢٣ء کو منائی جائے گی۔
مفتی شہر مفتی محمد اختر حسین منانی اور نائب قاضی مفتی محمد اظہر شمسی نے کہا کہ یہ مہینہ رحمتوں برکتوں والا مہینہ ہے کہ اسی مہینے میں ہمارے پیغمبر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام عالم کے لیے رحمت بنا کر دنیا میں بھیجے گئے۔ جس کی خوشی مسلمان مناتے ہیں انہوں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر آپ لوگ اللہ پاک کی خوب عبادت کریں اور اس کا شکر ادا کریں، بھوکوں کو کھانا کھلائیں، پیاسوں کو پانی پلائیں، نادار طلبہ کی مدد کریں، صدقہ خیرات نکالیں، محافل کا انعقاد کریں، نماز کی پابندی کریں اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کو عام کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں، انہوں نے کہا کہ ہم جس نبی کا کلمہ پڑھتے ہیں ہمیں ان کی سیرت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرنی چاہیے اور ان خوشی کے لمحات میں شریعت کی پابندی کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے۔