کھیل کھلاڑی

بارش نے چھین لی بھارت کے جبڑے سے جیت، ویسٹ ایڈیز کے ساتھ دوسرا ٹیسٹ ڈرا

ٹیم انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہاں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ پانچویں بارش کی وجہ سے ڈرا پر ختم ہوگیا ہے۔ میچ کے آخری روز ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 289 رنوں کی ضرورت تھی جب کہ بھارت کو 8 وکٹیں درکار تھی۔ لیکن پانچویں دن بارش کے سبب میچ شروع ہی نہ ہوسکا اور دوسرا ٹیسٹ ڈرا پر ختم ہوا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک بمقابلہ صفر سے جیت لیا۔ پہلی اننگ میں 5 وکٹ لینے والے بھارتی تیز گیندباز محمد سراج کو مین آف دی میچ کا خطاب دیا گیا۔

اس میچ میں بھارت نے اپنی پہلی انگ میں 438 رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی انگ میں 255 رن بنائے۔ بھارت کو پہلی اننگ کی بنیاد پر 183 رنوں کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے اپنی دوسری انگ 2 وکٹوں پر 181 رن بنا کر ڈیکلیئر کر دی اور ویسٹ انڈیز کے سامنے 365 رنوں کا ہدف دیا۔ 365 رن کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 76 رن بنا لیئے تھے۔ تیغ نارائن چندر پال 24 اور جرمین بلیک ووڈ 20 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ دوسری اننگ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کریگ بریتھویٹ (28) اور گرگ میکندی (00) کی وکٹیں گریں۔ روی چندرن اشون نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بھارت نے اپنی دوسری اننگ 2 وکٹوں پر 181 رن بنا کر ڈے کلیئر کر دی۔ ہندوستان کی جانب سے دوسری انگ میں کپتان روہت شرما (57) اور ایشان کشن (ناٹ آوٹ (52) نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ان دونوں کے علاوہ یشوی جیسوال نے 38 رنز بنائے وہیں سبھمن گل نے ناٹ آوٹ 29 رن بنائے۔ دوسری انگ میں ویسٹ اٹریز کی جانب سے میروم وار یمکن اور همین گیبریل نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز کی پہلی انگ 255 رنوں پر سمٹ گئی پریتھویٹ نے نصف تھری انگ کھیلی ویسٹ انڈیز نے پہلی اننک میں اچھی شروعات کی لیکن بعد میں وہ ناکام ہوگی۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی آخری پانچ وکٹیں صرف 47 رن پر گوادیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلی انگ میں کپتان کریگ بریتھویٹ (75) نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ بریتھویٹ کے علاوہ تیج نارائن چندر پال نے 33 کرک میکندی نے 32 ایلیک تمھنازے نے 37 اور جرمین بلیک ووڈ نے 20 رن بنائے۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 5، مکیش کمار، رویندر جڈیجہ نے 2-2 اور روی چندرن اشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارت نے اپنی پہلی اننگ میں 438 رن بنائے تھے۔ بھارت کی جانب سے وراٹ کوہلی نے شاندار 121 رن بنائے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کی 29 ویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔ کوہلی کے علاوہ روہت شرما (80)، رویدر جڈیجہ(61)، روی چندرن اشون (56) اور یشسوی جیسوال (57) نے نصف سنچریاں بنائیں ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ اور واریکن نے 3-3 جیسن ہولڈر نے 2 اور شین گیبریل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے