دہلی مہاراشٹرا

دہلی میں تباہ کن سیلابی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیے ممبئی سے رضا اکیڈمی کا وفد روانہ

ملک کی راجدھانی دہلی اسوقت سیلاب کی زد میں ہے چاروں طرف صرف پانی ہی پانی ہے۔
الیکٹرانک میڈیا سمیت پرنٹ میڈیا کے مطابق سیلاب کی وجہ سے سلم علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو خورد و نوش کے ساتھ ساتھ کئ مسائل کا سامنا ہے، ہزاروں افراد کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور ہیں۔

سیلاب زدگان کی صحیح صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے
قائد ملت اسیر مفتی اعظم خلیفہ تاج الشریعہ حضرت الحاج محمد سعید نوری صاحب قبلہ بانی رضا اکیڈمی ونائب صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء تین رکنی وفد کے ہمراہ راجدھانی دہلی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں
آپ دہلی میں شہزادہ حضور مفتی اعظم راجستھان حضرت حاجی معین الدین اشرفی صاحب و متحرک و فعال عالم دین حضرت قاری صغیر احمد صاحب ودیگر ذمہ دران علماء کے ساتھ تبادلہ خیال فرما کر مضبوط لائحہ عمل تیار کریں گے تاکہ متاثرین کی بروقت ضرورت پوری ہوسکے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے