انتقال و تعزیت بہار

نبیرہ سرکار محبی حضرت مولانا حامد رضا پوکھریروی نہ رہے

مہرووفا،خلوص کاسایہ نہیں رہا
اخلاق کا وہ پیکرِ زیبا نہیں رہا

مظفرپور(پریس ریلیز) یہ اندوہناک خبربرستی آ نکھوں
اورچھلکتے آنسوؤں کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ خانوادہ محبی کے چشم وچراغ ذی حشم، ذولمجدوالکرم حضرت مولانا الحاج الشاہ حامدرضا صاحب قبلہ رحمانی علیہ الرحمہ آج ہی اپنے رب کے سائے رحمت میں پہونچ گئے انا لللہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اوران کی خدمات دینیہ کا اچھا صلہ عطا کرے آمین
آپ نہایت مخلص،ملنسار،منکسرالمزاج اوراخلاق کے دھنی تھے، آپ کی زندگی نیک طبیعت،نیک خصلت اورنیک سیرت سے عبارت تھی، آپ بڑے باپ کے بیٹا اوربہت بڑے داداکے پوتا تھے مگرپدرم سلطان بود کے نعروں سے ہمیشہ الگ رہے جس سے ملے اخلاص سے ملے ،انکساری سے ملے،تواضع سے ملے اوربہت ٹوٹ کرملے،ورنہ دیکھا یہ جارہا ہے کہ خانقاہی سجادگان پرخاندانی طنطنہ کابھوت پورے طورپرسواررہتا ہے مگرحضرت کی شخصیت اس حوالے سے نہایت بےغبارتھی ایک عظیم خانقاہ کے عظیم فردہونے کے باوجودطبیعت میں خاکساری کوئی ان سے سیکھے میں نے جب سے ہوش کی آنکھیں کھولیں سادہ لباس اورسادہ مزاج پایا
نہ خاندانی غرہ،نہ نخوت علم اور نہ فکری تفاخر۔ میرے جملہ خاندان سے بہت اہم روابط تھے جب بھی ہمارے علاقے کا دورہ فرماتے تومیزبانی کی سعادت ہم لوگوں کے حصے میں آتی
والدماجد ڈاکٹراسماعیل صاحب رضوی علیہ الرحمہ سے بہت ہی زیادہ قربت تھی ایک دوسرے سے دوستانہ تعلق تھا میرے والدماجداورمیراپوراگھرانہ علمائے کرام بڑاقدرداں ہے اوریہ شعوربھی پوکھریرا شریف اوربریلی شریف کا بخشا ہوا ہے
محفل ہوتنہائی ہرلمحہ ذکر الہیٰ سے آ پ کی زبان تر رہتی تھی آج وہ ہم میں نہیں لیکن ان کی یادوں کا چراغ ہر دل میں روشن ہے ،ان کے اخلاق کی نکہتیں گاؤں علاقے کو معطر کئے ہوئیں ہیں اور ان کی محبتوں کے اجالوں سے اہل عقیدت کے گھر آنگن منور ہیں
دعا ہے کہ خدائے غافرونعیم ان کی تربت پر صبح قیامت تک اپنی مغفرت کے پھول برسائے ،اہل خاندان کوصبروشکیب کی دولت سے نوازے اور تاحدنگاہ ان کی قبرمیں اپنی رحمت ونور کا سویرا عطا فرمائے آمین ثم آمین

شریکِ غم
محمدقمرالزماں مصباحی
ڈائریکٹرادارہ لوح وقلم،مظفرپور

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے