بارہ بنکی۔ (ابوشحمہ انصاری) آل انڈیا ایڈوکیٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے نام ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو پیش کیا گیا ہے۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے میٹنگ ہال میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں اس بات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ بارہ بنکی میں پیش آئے واقعہ پر ہائی کورٹ کی طرف سے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے عہدیداروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی گئی۔ سنگھ نے کہا ہے کہ کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے اس معاملے کی عدالتی تحقیقات کرائی جانی چاہیے۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ گروپ کو انتظامی سیکورٹی فراہم کی جائے۔ میمورنڈم میں مہندر پرتاپ یادو کے علاوہ پرمود کمار یادو، نرسنگھ ایڈوکیٹ، سنتوش ورما، شبھم شرما، انیل کمار شرما، سنتوش کمار شرما، انیل یادو، راجیش کشیپ، سریندر کمار راوت اور سچیدانند یادو موجود رہے۔
متعلقہ مضامین
انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے ضلع مجسٹریٹ کو دیا چھ نکاتی میمورنڈم
انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن
آیوشمان کارڈ کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے گرام پردھانوں کے ساتھ میٹنگ
مسولی،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) آیوشمان کارڈ کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے لیبر انفورسمنٹ آفیسر اوم پرکاش موریہ نے جمعہ کو بلاک آڈیٹوریم میں گرام پردھانوں کے ساتھ میٹنگ کر آیوشمان کارڈ بنوانے میں تعاون کی اپیل کی، انہوں نے عوام کے نمائندوں کو محکمہ لیبر انفورسمنٹ آفیسر اوم پرکاش موریہ کی جانب سے چلائی […]
رفیع کو یاد کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار فیروز خان عرف ارجن کی آنکھیں ہوگئیں نم
لکھنؤ۔(ابوشحمہ انصاری)ہندی فلمی دنیا کے عظیم گلوکار محمد رفیع کو یاد کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار فیروز خان کی آنکھیں نم ہوگٸی۔وہ کسی ذاتی کام سے لکھنؤ آئے تھے۔اس دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار فیروز خان نے کہا کہ اپنی آواز سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے موسیقار محمد رفیع جی […]

