بہار تعلیمی گلیاروں سے

بچیوں کو عالمہ بنانا وقت کی اہم ضرورت: سید اکرم نوری

  • مدرسہ جامع العلوم سنگھیا ساگر میں درس نظامی کی تعلیم کا ہوا افتتاح
  • بچیوں کے لیے دینی و عصری تعلیم کا مکمل نظم

موتیہاری

سرکار مدینہ کا فرمان عالی شان ہے کہ مسلم مرد و عورت پر علم حاصل کرنا فرض ہے- ہر دور میں علم کی اہمیت رہی ہے بغیر علم کے کوئی بھی قوم ترقی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی ہے – مذکورہ باتیں مدرسہ جامع العلوم سنگھیا ساگر موتی ہاری میں منعقدہ درس نظامی تعلیمی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ ھذا کے پرنسپل مولانا سید اکرم نوری نے کہی اور مزید بتایا کہ قوم کی بچیاں جب تک دینی تعلیمات نہیں حاصل کرینگی ان کے اندر دینی مذہبی شعور پیدا نہیں ہوگا- تعلیم کے معاملے میں پسماندہ علاقوں کی بچیاں کافی پیچھے ہیں جو نہایت افسوسناک معاملہ ہے- اس لیے ہم نے اس ضرورت کے پیش نظر خواتین اسلام کے لیے دینی و عصری تعلیم کا مکمل نظم کیا ہے- سرپرست مدرسی مفتی رضاءاللہ نقشبندی نائب قاضی ادارۂ شرعیہ موتی ہاری نے کہا کہ قوم و ملت کی بچیوں کو دینی تعلیم وتربیت دینا یہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے اس وقت اغیار پوری شدومد کے ساتھ ہماری بہن،بیٹیوں کو بہکانے اور اسلام کے خلاف زہر پلانے کی کوشش کر رہے ہیں- لھذا لڑکیوں کی تعلیم کی طرف مدرسہ کے اراکین مدرسین یہ اقدام قابل مبارک باد ہے – جبکہ ناظم تعلیمات مولانا سمیر رضا نے اراکین مدرسین اور طالبات کی حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے کہا کہ بنا تعلیم کے انسان کی زندگی ادھوری ہے- مولانا عادل رضا مصباحی نے مسرت وشادمانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر موتیہاری میں بچیوں کی تعلیم گاہ کی اشد ضرورت تھی ان شاءالله یہ کمی بھی عنقریب ختم ہو جائے گی اور اھل سنت والجماعت کی جانب سے موتیہاری میں نسواں کے تعلیم کا یہ منفرد ادارہ ہوگا- مہمان خصوصی قاضی شہر موتیہاری مفتی محمد رضا امجدی نے تعلیم نسواں کی اہمیت پر جامع گفتگو کی اور 11طالبات کو درجہ اعدادیہ کی کتابیں شروع کرائیں- تقریب کا آغاز قاری نصرالدین کی تلاوت سے ہوا- طالبات نے نعت پاک کے گلہائے عقیدت پیش کیا- سلام و دعاء پر تقریب کا اختتام ہوا- اس موقع سے مدرسہ کے جملہ اساتذہ، ملازمین, اراکین اھل محلہ سمیت مولانا کوثر نوری, مولانا نور الامام , مولانا چاند نسیم , جناب حسن جان, محترمہ شبانہ صاحبہ وغیرہ موجود تھے-

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے