بہار

عقیدت و احترام سے نکالا گیا جلوس محمدی، "سرکار کی آمد مرحبا” کے نعروں اور نعت مصطفیٰ کے ترانوں سے معطر ہوئی فضا

موتیہاری

ضلع کے سبھی مدارس و مساجد میں جشن عید میلاد النبی کے مبارک و مسعود موقع سے عقیدت و احترام کے ساتھ جلوس محمدی اور محفل عید میلاد النبی کا شاندار انعقاد کیا گیا-اس موقع سے پیر طریقت حضرت علامہ الحاج ضیاء المجتبیٰ کامل نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیدہ بی بی آمنہ رضی اللہ عنہا کے آغوش کرم میں پیاری نبی رحمت دوجہاں, نور مبین اور کتاب مبین بن کر تشریف لائے- عرش سے فرش تک خوشیاں منائی گئی – مصطفی جان رحمت شمع بزم ہدایت کونین کے دولہا مظلوموں کے سہارا انسانیت کے سچے مسیحا بن کر اس خاکدان گیتی پر تشریف لائے تو کائنات کی ساری مخلوقات نے راحت کی سانس لی- کیسریا جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا انیس الرحمن چشتی نے کہا کہ مصطفیٰ جان رحمت وجہ تخلیق دوعالم رحمت دوعالم بن کر تشریف لائے اور آپ نے سسکتی انسانیت کو نئی زندگی عطا کی- بیٹیوں کو نئی زندگی عطا فرمائی اور انہیں شان سے جینے کا اصول عطا فرمایا- آج بھی سرکار مدینہ کا نقش قدم پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہدایت و نجات ہے- مفتی رضاء اللہ نقشبندی نے کہا کہ پیغمبر اسلام رحمت دوعالم 12ربیع الاول بمطابق 20 اپریل 571ء بروز پیر بوقت صبح صادق مکہ شریف میں پیدا ہوئے آپ کے ولادت کا جشن فرش سے لیکر عرش تک منایا گیا اور صبح قیامت تک منایا جاتا رہیگا- مولانا سراج الحق اشرفی نے کہا کہ مصطفی جان رحمت امن و آشتی,یکجہتی,بھائی چارہ, مساوات کا پیغام حق لیکر آئے اور انسانیت کی معراج کے لیے نسخۂ کیمیاء ساتھ لائے – زندہ دفن ہورہی بیٹیوں کو بچانے کی تحریک چلائی اور پوری دنیا کی خواتین کو نئی زندگی عطا فرمائی- مولانا عادل حسین مصباحی نے کہا کہ سرکار مدینہ نے بیواؤں , یتیموں, ناداروں کو اپنے گلے سے لگایا اور ان کی شان و عظمت کو بلند و بالا فرمایا-
اس موقع سے دارالعلوم علیمیہ ضیاء العلوم حسینی شریف, دارالعلوم رضویہ چکیا, مدرسہ وکیلیہ کیسریا, مدرسہ ابو حنیفہ پردمن چھپرہ, مدرسہ غریب نواز کیسریا ٹولہ, مدرسہ اسلامیہ عماد پٹی, مدرسہ حیدریہ کلیان پور, مدرسہ اتحادیہ مہسی, دارالعلوم رضویہ یتیم خانہ موتی ہاری, مدرسہ قادریہ لالہ چھپرہ, مدرسہ تیغیہ امام العلوم ببھنولیا, مدرسہ چشتیہ پپرا شریف چھوڑا دانو سمیت ضلع کے سبھی بلاکوں کے مدارس کے زیر اہتمام جلوس محمدی اور جشن عید میلادالنبی کا شاندار اہتمام کیا گیا- اس موقع سے مولانا محبوب عالم رضوی , مفتی مشتاق احمد برہانی, مولانا حشمت علی رحمانی, مولانا سید اکرم نوری, شاعر اسلام توقیر رضا الہ آبادی, مفتی محمد رضا امجدی , مفتی عثمان غنی امجدی, مولانا محبوب شبنم, مولانا ریاض الدین عزیزی, استاذالعلماء سید فضل اللہ نوری , مفتی عارف رضا اشرفی, مولانا عظیم الدین ثقافی, مولانا محمد کیفی, مولانا نوشاد احمد امجدی, مولانا افضل حسین حیدری, مفتی نعمان حیدری, مولانا حسنین رضا, قاری غلام احمد رضا, مولانا غلام غوث نظامی, قاری مخدوم علی احمد, مولانا علی رضا, مولانا شکیل احمد عزیزی, مولانا منور حسین احسن القادری, قاری عبید رضا, قاری بلال رضا بلالی, قاری عبد الغنی, مولانا نعمت اللہ جامعی, مولانا جمیل اختر قادری, مولانا منظور عالم کلیانپوری, شعیب رضا چمپارنی, مولانا مطیع الرحمن قادری, مفتی منظر علیمی, مفتی ممتاز ازہری, مولانا سعید اللہ قادری, مولانا سعید احمد قادری سمیت سینکڑوں علمائے کرام و سماجی کارکنان نے شرکت کی –

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے