مسولی،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) ١٢ ربیع الاول کے تہوار کے مدِ نظر تھانہ مسولی کے احاطے میں تھانہ انچارج کی صدارت میں ایک امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں تھانہ انچارج نے گاؤں کے سربراہوں، پولیس رضاکاروں کے اراکین سے اس تہوار کو امن و سلامتی کے ساتھ اختتام پذیر کرانے میں تعاون کی اپیل کی۔
امن کمیٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تھانہ انچارج شیو نارائن سنگھ نے کہا کہ تہوار دلوں کو جوڑنے کا کام کرتے ہیں۔ اس لیے ہمیں انھیں مل کر اور باہمی ہم آہنگی کے ساتھ منانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس روایتی راستوں سے ہی نکالا جائے۔ اور کوئی نئی روایت شروع نہ کی جائے۔ تھانہ انچارج نے کہا کہ مسولی، بڑاگاؤں، بانسہ، ترلوک پور، سعادت گنج، انوپ گنج، شہاب پور قصبوں میں اگر راستے میں کسی قسم کی رکاوٹیں ہیں تو اس کو صاف کرادیں۔اور سب مل کر ١٢ربیع الاول کے تہوار کو پرامن طریقے سے منانے میں تعاون کریں۔امن کمیٹی کے اجلاس میں گاٶں میڈیہ کے لوگوں نے بتایا کہ میرے گاؤں میں دوسرے دن جلوس نکالا جاتا ہے۔
اس موقع پرایڈیشنل انچارج انسپکٹر رام نرنجن یادو، سب انسپکٹر منا کمار، وپن سنگھ راٹھور، سماجی کارکن شکیل صدیقی، معین وارثی، محمد سلمان، کلیم چودھری، کامل انصاری، حکیم الدین انصاری، عارف راعین، صلاح الدین، محمد عقیل انصاری، محمد شبیر،محمد فرقان، محمد قیس، محمد جاوید، پریمانند ورما، احمد علی اور کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔