جموں و کشمیر

متحدہ علماۓ اہلسنت کا اعلیٰ سطحی وفد نے عزت مآب ایل۔جی۔ سے کی ملاقات

سرینگر: متحدہ علماۓ اہلسنت جموں و کشمیرکا ایک اعلیٰ سطحی وفد عزت ماب ایل جی صاحب سے ملاقی ہوا جس میں مولانا غلام محی الدین نقیب، مولانا غلام رسول حامی، مولانا شوکت حسین کینگ اور پروفیسر بشیر احمد ڈار شامل تھے۔ اجلاس میں ایل جی صاحب کو علما کی حالیہ گرفتاریوں پر عوامی تشویش سے آگاہ کیا گیا۔ مولانا عبدالرشید داودی صاحب اور دیگر علما کی گرفتاریوں پر عوام میں جو تشویش کی لہر بڑھ رہی ہے اس سے ایل جی صاحب کو گوش گزار کیا گیا ۔جناب ایل جی صاحب نے پوری یقین دہانی دلاٸی کہ کسی بھی عالم یا خطیب کو بلاوجہ گرفتار نہی کیا جاے گا۔ جموں و کشمیر میں دینی اداروں کی ترویج کےلیے یہاں مدرسہ بورڈ تشکیل دینے کےلیے ایل جی صاحب سے پُرزور مطالبہ کیا گیا۔ اہلسنت عوام کا شیخ العالم ریسرچ یونیورسیٹی کے قیام کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر کرنے کےلیے ایل جی صاحب سے تبادلہ خیال ہوا ۔انہوں نے خصوصی قانونی ایکٹ لانے کی یقین دہانی کراٸی۔جموں و کشمیر کی مختلف یونیورسیٹیوں ،کالج اور سیکنڈری سطح پر تصوف کی تعلیمات کو مناسب مقام دلانے کی گزارش کی گٸی۔سیب و دیگر میوہ جات کو باہر لے جانے میں جو دشواریاں پیش آرہی ہیں ایل جی صاحب نے موقعے پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ ایل جی صاحب نے تمام مطالبات پر ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کراٸی ۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے