بہار

شہدائے کربلا کی تعلیمات کے مطابق گزاریں زندگی: مولانا شکیل رضوی

شہدائے کربلا کی تعلیمات کے مطابق گزاریں زندگی – مولانا شکیل رضویشہدائے کربلا کا لہو رائیگاں نہیں ہوگا, تعلیمات کربلا کے مطابق گزاریں اپنی زندگی

موتی ہاری

مسلم ٹولہ بشن پورہ پپرا میں شہدائے کربلا کانفرنس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی گئی- کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد ممتاز احمد ازہری پرنسپل مدرسہ تیغیہ امام العلوم ببھنولیا مشرقی چمپارن بہار نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے رفقائے کار نے جس ہمت و حوصلہ اور حق پرستی کا مظاہرہ کیا وہ تاریخ کا نہایت سنہرا باب ہے- آپ نے جام شہادت تو نوش کرلیا لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکنے دیا اور اپنے قیمتی لہو سے مذہب و ملت کی عظمت کی حفاظت فرمائی ۔ معرکۂ کربلا حق و باطل کی جنگ تھی ایک طرف ظلم و تشدد کا چٹان تو دوسری طرف صبر و استقلال کا کوہ ہمالہ تھا- دور حاضر میں ظلم و تشدد کا مقابلہ کرنے کے لیے صبر و استقامت کے ساتھ علم کی روشنی بھی ضروری ہے ہمیں ظلم و جہالت سے مقابلہ کرنا ہے تو جہالت کے اندھیروں سے نکل کر علم کے اجالے میں آنا ہوگا – اگر ہمیں امام حسین کے فکر کو زندہ رکھنا ہے تو اپنے بچوں کو زیور علم سے آراستہ کرنا ہوگا- مولانا شکیل احمد خطیب و امام خواجہ غریب نواز جامع مسجد ہندو چکیا نے کہا کہ امام عالی مقام کی شہادت عظمت اسلام کی تحفظ و بقا کے لیے تھی – آپ نے ظلم و جبر کی حمایت نہیں فرمائی اور انسانیت کی تحفظ و بقا کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا اور حیات ابدی حاصل کرلی – مولانا رضوان اللہ امجدی خطیب و امام جامع مسجد بشنپورہ نے کانفرنس کی صدارت فرمائی اور اپنے خطاب میں کہا کہ پیغام کربلا کو عام کریں اور شہدائے کربلا سے بے پناہ عقیدت و محبت رکھیں – اہل بیت اطہار کی عقیدت و محبت کے بغیر ہم کسی موڑ پر کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں-
شاعر اسلام حافظ اکرم پیکر جمالی , حافظ محمد عالم نے نعت و منقبت کے اشعار پیش کیے اور سامعین کو خوب محظوظ کیا- اس موقع سے صدر پھول محمد,سکریٹری محمد اکبر علی, ماسٹر محمد شرف الدین, محمد ابراہیم, محمد تجمل حسین, محمد کرم اللہ, محمود عالم و نوجوان اہلسنت بشنپورہ سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے-

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے