بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری) ون ڈے 5 اوور پی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ پیر بٹاون عیدگاہ گراؤنڈ میں منعقد ہوا،جس میں 2 ٹیموں نے حصہ لیا، یہ میچ مخدوم ٹائٹن کے ساتھ زید شیر کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا، اس کرکٹ کا شائقین نے خوب لطف اٹھایا، پی پی ایل کے مہمان خصوصی محمد ندیم قریشی تھے۔ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کسان رہنما پیر بٹاون 26 نمبر وارڈ کے امیدوار محمد ندیم قریشی نے جیتنے والی ٹیم یا رنر اپ ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا، محمد ندیم قریشی نے کرکٹ کے شائقین سے کہا کہ یہ میچ کرکیٹرز کے نام ہیں،جو لڑتے رہیں۔جیت اور ہار سے کہانی ختم نہیں ہوتی،بلکہ یہ زندگی جدوجہد کا نام ہے، آگے بڑھو اور محنت کرو، ہم تمہارے ساتھ ہیں، ہماری جو بھی مدد ہوگی، ہم کرتے رہیں گے، ہم اتر پردیش حکومت سے مطالبہ بھی کریں گے۔ نوجوانوں اور بچوں کے لیے بارہ بنکی شہر میں ایک اسٹیڈیم بنایا جائے تاکہ بچے نوجوان دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل سکیں اور اپنے ضلع کا نام روشن کر سکیں، آپ سب جانتے ہیں کہ کسی سے کوئی چیز ڈھکی چھپی نہیں، کورونا کے وقت ہماری طرف سے جو بھی مدد ہو سکتی تھی ہم نے کی۔۔ ہمارے وارڈ کے رہائشیوں کے لیے آج بھی ہم آپ کے ساتھ ہیں، کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ ہمیشہ ہونے چا ہیے۔ ایسے کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ سے بھائی چارہ قائم ہوتا ہے اور محبت پیدا ہوتی ہے، اس کا حصہ بن کر مجھے بہت خوشی ہوئی، مجھے خوشی ہے کہ نوجوانوں اور بچوں کا شوق ٹورنامنٹ کی طرف جا رہا ہے، بچے جو لوگ تعلیم کے ساتھ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلتے ہیں، وہ اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کرتے ہیں، ہم ایسے بچوں کے والدین سے بھی کہنا چاہتے ہیں کہ اپنے بچوں کا بھرپور ساتھ دیں، ان کی حوصلہ افزائی کریں، یہ بچے مستقبل میں ہمارے ملک کا نام روشن کریں گے، اس موقع پر حاجی زاہد محمد عادل انصاری امیدوار، نوجوان ساتھی اور بچوں کی حوصلہ افزائی نے جیتنے والی اور رنر اپ ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
متعلقہ مضامین
عظیم نعت گو شاعر مولانا زاہد رضا بنارسی کو صدمہ، ہفت روزہ "صداۓ بسمل” کی ٹیم نے کیا تعزیت کا اظہار
بارہ بنکی(پریس ریلیز) اتر پردیش کے بارہ بنکی سے شائع ہونے والے ہفت روزہ "صدائے بسمل” کے چیف ایڈیٹر اور عظیم نعت گو شاعر حضرت مولانا زاہد رضا بنارسی صاحب کے بھاٸی عبدالواحد صاحب کا آج طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔جنکی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر نٸی بستی پانی ٹنکی کے پیچھے […]
ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار نے ضلع میں ابتدائی اہلیتی امتحان(PET) کے امتحانی مراکز کا دورہ کرکے حفاظتی انتظامات کا لیا جائزہ
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار و پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ وتس، نے اتر پردیش سلیکشن کمیشن کے ذریعہ منعقدہ ابتدائی کوالیفائنگ امتحان کے مراکز کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا گیا اور امتحانی مراکز میں تعینات اہلکاروں کو ضروری ہدایات دی گئیں۔ تمام مراکز پر سیکورٹی […]
بارہ بنکی میں بس حادثہ، 8 لوگوں کی موت، تقریباً 20 افراد شدید زخمی
بارہ بنکی:(ابوشحمہ انصاری)اتر پردیش کے بارہ بنکی میں پوروانچل ایکسپریس وے پر سڑک کنارے کھڑی ڈبل ڈیکر بس کو پیر کی صبح دوسری تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی۔اس حادثے میں کم از کم آٹھ مسافروں کی موت ہو گئی جبکہ تقریباً 20 مسافر شدید زخمی ہوگئے جنہیں لکھنؤ کے ٹراما سینٹر میں داخل […]