نوادہ (پریس ریلیز) ضلع مجسٹریٹ نوادہ جناب یشپال مینا کے ذریعہ ۱۳ اپریل ۲۰۲۲ کو سردلا بلاک کے تحت عبدل پنچایت کے کدوارا مڈل اسکول جائے وقوع جانچ کی گئی جس میں ضلع پروگرام آفیسر مَیں محمد جمال مصطفیٰ ساتھ میں تھا اسکول سطح پر لاپرواہی،تساہلی اور بے ضابطگی کی بنیاد پر ضلع کلکٹر جناب یشپال مینا کے ذریعہ اُس اسکول کے ہیڈماسٹر کو معطل کرتے ہوئے سردلا بلاک ایجو کیشن آفیسرسے وجہ بتاؤ نوٹس کا حکم صادر کیاگیاتھا 13 اپریل 2022 کو اسکول جانچ کے دوران کسی نے ویڈیوگرافی کی اس ویڈیو میں چھیڑ چھاڑ اور ایڈٹ کرکے قریب بیس دنوں بعد 5 مئی 2022 کو ایڈٹ کرکے محض 29 سیکنڈ کا ویڈیو کو وائرل کیا گیا جس کے پیچھے ایک گہری سازش کے تحت نوادہ ضلع کلکٹر کو بدنام کرنےکی مذموم حرکت کی گئی ہے جس کی مَیں پُرزور تردید اور مذمت کرتا ہوں جب کہ موجودہ ڈی ایم نوادہ نے ہولی، رام نومی اور عید جیسے تہواروں پر آپسی بھائی چارہ کو برقرار رکھنے کے لئے جس لاء اینڈ آرڈر کا استعمال کیا وہ قابل ستائش ہے اور ضلع کے عوام اس بات سے بخوبی واقف ہیں مگر چند ایسے لوگ جنہیں ڈی ایم نوادہ کی مقبولیت سے پریشانی ہورہی ہے اور جس کی ایک نہیں چل رہی ہے ایسے ہی لوگوں نے یہ سازش تیار کی ہے تاکہ نوادہ ڈی ایم کی شبیہ خراب ہو اور ان کی مقبولیت میں گراوٹ آئے۔محکمۂ تعلیم نوادہ کے جملہ افسران و ملازمین مذکورہ بالا وائرل ویڈیو کی بھرپورمذمت کرتےہیں اور جس کے بھی توسط سے سازش کے تحت ایڈٹ شدہ یہ ویڈیو وائرل کیاگیا ہے اس کی گہری جانچ اور تحقیق کرکے قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
متعلقہ مضامین
نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی رمضان کے پہلے جمعہ کی نماز
صبر و استقامت, اخوت و مساوات کا پیغام دیتا ہے رمضان, رمضان المبارک کے ہر لمحہ کی قدر کریں! موتی ہاری: 8 اپریل ضلع کی سبھی مسجدوں میں نہایت جوش و خروش, ادب و احترام کے ساتھ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز ادا کی گئی اور ملک کی امن وسلامتی , ترقی و […]
ادارۂ شرعیہ کے وفد کا چمپارن دورہ , دارالقضاء کا لیا جائزہ
ہم اپنے مسائل کو شرعی آئین کے مطابق حل کرنے کی کوشش کریں: امین شریعت بہار: 8 مارچ، ہماری آواز مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مسائل کا حل شرعی اصولوں کے مطابق کریں اور شریعت کی پابندی ہمارے لیے نہایت ضروری ہے اسی ضمن میں ہم سبھی اضلاع کا دورہ کررہے ہیں اور ہر […]
بہار شریف: محمد علی رضا خان جے ڈی یو اقلیتی سیل کے نگر صدر بنائے گئے
پارٹی نے جو ذمےداری سونپی ہے اس پر کھڑا اترنے کی کوشش کروں گا : علی خان بہار شریف ( پریس ریلیز ) شہر بہار شریف کے ہاسپیٹل موڑ واقع جے ڈی یو آفس میں گذشتہ روز میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جے ڈی یو کے سنئیر لیڈروں نے محمد علی رضا خان کو اقلیتی […]


