میراروڈ: ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) 8جنوری// آج ظہرانہ کے بعد 2:بجے سے 4 تک جماعت اسلامی ہند میراروڈ یونٹ کی ڈاکٹروں کے ساتھ اسلامک سینٹر میں ایک اہم نشست منعقد ہوٸی۔میٹینگ کامقصد جماعت اسلامی ہند مہاراسٹرا کی جانب سے چلاٸی جانے والی دعوتی مہم اندھیروں سے اجالے کی طرف توجہ دلانا اور ان سے جوڑنا مقصد تھا۔ مہم کے پیش نظراس سے پہلے جماعت مسلم سماج کے مختلف طبقات کے ساتھ نشست رکھ چکی ہے اور اپنے أرکان و کارکنان کے لٸے تفہیمی کیمپ کا إنعقاد کرچکی ہے۔اس اہم نشست میں ڈاکٹر عبدالخالق صاحب نے کنوینر کی ذمہ داری نبھاٸی۔جبکہ اس پروگرام کے روح پرور مقرر محترم جناب طاہرشاہ صاحب پرنسپل الفلاح اردو ہاٸی اسکول ملاڈ نے سب سے پہلے ڈاکٹروں کی اہمیت اور سماج پر اسکے اثرات پر گفتگو کی۔اس کے بعد دعوتی مہم کے لٸے قابل عمل نکات پیش کرتے ہوٸے یہ بتایا کہ ڈاکٹرس اس میں اہم رول پلے کرسکتے ہیں۔کیونکہ ان کے سماج پر گہرے اثرات ہوتے ہیں۔ایسے بھی ایک مومن ہونے ناطے ذمہ داریاں بھی عاٸد ہوتی ہیں۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں أرکان و کارکنان کا اچھا تعاون حاصل رہا۔جبکہ ڈاکٹرس کی تعداد تیس پینتیس کے لگ بھگ تھی۔ جسمیں مرد وخواتین دونوں شامل تھے۔اجتماعی دعا کے ذریعے پروگرام کا اختتام ہوا۔
متعلقہ مضامین
مہاراشٹرا کے ضلع ہسپتال بھنڈارہ میں خوفناک آتشزدگی ، 10 نوزائیدہ ہلاک
پونے: ہماری آواز/9 جنوری (نامہ نگار) مہاراشٹر کے ضلع بھنڈارہ کے ایک سرکاری اسپتال میں ہفتہ کے روز خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 10 نوزائیدہ بچے دم توڑ گئے۔اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر پرمود کھنڈاتے نے بتایا کہ چائلڈ کیئر وارڈ میں ایک سے تین ماہ تک کی عمر کے 17 بچوں کو رکھا گیا […]
تاج الشریعہ امدادی کلینک کے ایک سال مکمل: تقریباً دس ہزار افراد نے استفادہ کیا
مالیگاؤں: نوری مشن نے سالِ گزشتہ عرسِ تاج الشریعہ پر تاج الشریعہ امدادی کلینک کا آغاز کیا۔ افتتاحی دُعا حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں صاحب ممبئی نے کی- اوپی ڈی کا آغاز یکم جولائی ۲۰۲۱ء کو ہوا۔ بحمدہٖ تعالیٰ کلینک کی خدمات کا ایک سال مکمل ہوا۔ اس درمیان تقریباً دس ہزار مریض مستفیض و […]
تاج الشریعہ امدادی دواخانہ کی خدمات میں توسیع
مالیگاؤں: نوری مشن کے ذریعے امدادی طرز پر’’تاج الشریعہ‘‘ کی نسبت سے تین کلینک کامیابی سے جاری ہیں۔ تیسرا کلینک جو گلشن ابراہیم مین روڈپر (نزد مسجد میلاد پاکﷺ) قائم ہے؛ اُسے ابراہیم ممبر کی شاپنگ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر شہزادۂ غوث اعظم حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں صاحب قبلہ […]


