پٹنہ(ابوشحمہ انصاری) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نےرمضان کے دوسرے جمعہ کو اپنی رہائش 1 انے مارگ واقع نیک سنواد میںپرتکلف دعوت افطارکااہتمام کیا۔ کوروناکی وجہ سے عائد پابندی کے سبب دوسال بعد سی ایم ہائوس میں دعوت افطارکااہتمام کیاگیاجس میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرخانقاہ منعمیہ متن گھاٹ کے سجادہ نشین سید شاہ شمیم الدین احمد منعمی نے افطار سے قبل رمضان المبارک اور روزے کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اجتماعی دعاکی۔مولانامنعمی نے کہاکہ مذہب آدمی کو انسان بنانے کیلئے اللہ کی طرف سے بھیجی گئی ایسی ہدایت ہے کہ اگر اس پر آدمی عمل کرے تو ایک مثالی انسان بن سکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام میں ہی نہیں بلکہ سبھی مذاہب میں روزہ کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے۔ وزیراعلیٰ خود بصیرت افروز تقریر کو غورسے سنتے رہے۔ اذان ہونے پر افطاربھی کیا اور نمازکے بعد عشائیہ میں شریک مسلمانوں کے درمیان جارکر ان سے ملاقاتیں کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ بعدمیں درجنوں مسلم رہنمائوں اور ورکروں نے انہیں شال پیش کرکے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سمیت مدعو مہمانوں نے اجتماعی دعا میں شرکت کی اورریاست کی ترقی، خوشحالی، باہمی بھائی چارے اورخیرسگالی کیلئے دعاءکی ۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے باری باری سے آنے والے تمام مہمانوں اور روزہ داروں کا استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں اس موقع پر آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ہر سال اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے کورونا کی وجہ سے افطاری کا اہتمام نہیں کیا جا رہا تھا۔ آج کے پروگرام میں ریاست کے مختلف مقامات سے بہت سے لوگ آئے ہیں۔ اس سے مجھےخوشی ہے۔ روزے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بہت سی باتیں کہی گئی ہیں۔ خطبہ میں بہت اہم پیغام دیاگیاہے۔جنہیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔ تمام لوگوں کو پیار سے مل جل کر رہنا ہے۔اس موقع پر مرکزی وزیر پشوپتی کمار پارس، سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی، جے ڈی یو کے قومی صدر اور ایم پی راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، بی جے پی کے ریاستی صدر اور ایم پی سنجے جیسوال، ایم ایل سی اور آر جے ڈی کے سابق ریاستی صدر رام چندر پوروے، جے ڈی یو کے ریاستی صدر مسٹر امیش کشواہا، ڈپٹی اسپیکر مسٹر مہیشور ہزاری، وزیر تعلیم وجے کمار چودھری، عمارت تعمیرات کے وزیراشوک چودھری، دیہی ترقیات کے وزیر مسٹر شرون کمار، صنعت کے وزیر سید شاہنواز حسین، ریونیو اور اراضی اصلاحات کے وزیر رامسورت کمار، اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان، دیہی امور کے وزیر جینت راج، ٹرانسپورٹ کی وزیر محترمہ شیلا کماری، ایس سی ایس ٹی بہبود کے وزیر سنتوش سمن ،سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر سمیت کمار سنگھ، شراب بندی، آبکاری اور رجسٹریشن کے وزیر سنیل کمار، سڑک تعمیر کے وزیر نتن نوین، رکن پارلیمنٹ رام کرپال یادو، رکن پارلیمنٹ پرنس راج، بہار ریاستی سنی وقف بورڈ کے چیئرمین محمد ارشاد اللہ، حج کمیٹی کے چیئرمین۔ محمد الیاس، دیگر ایم ایل اے، ایم ایل سی کے علاوہ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سیدافضل عباس ، شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین ارشاد علی آزاد ، ایم ایل سی پروفسیر غلام غوث ، ایم ایل سی غلام رسول بلیاوی ، ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور ، کونسل کے سابق ڈپٹی چیئرمین و جدیو اقلیتی سیل کے ریاستی صدر سلیم پرویز ، سابق وزیر ڈاکٹر مناظر حسن ، سابق ایم ایل سی سلمان راغب ، سابق ایم ایل اے ڈاکٹر اظہاراحمد ، ڈاکٹر بی ایچ خان ، ڈاکٹر غیاث الدین راعی ، بی پی ایس سی کے رکن امتیاز کریمی ، سابق چیرمین اقلیتی کمیشن یونس حکیم ، مولانا انیس الرحمن قاسمی ،روز نامہ قومی تنظیم کے ایڈیٹر سیدطارق فرید ، سنیئر صحافی رضوان دربھنگوی ، عبدالباقی صدیقی ، میجر اقبال حیدر خان ، نواب عتیق الزماں ، علی امام بھارتی ، عقیل احمد خان ، ڈاکٹر تقی امام اور ریاست کے سینئر انتظامی اور پولیس افسران اور بڑی تعداد میں روزدار موجود تھے۔
متعلقہ مضامین
تعلیم سے دوری ہی ہماری پسماندگی کی اصل وجہ ہے: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
23 مارچ (پریس ریلیز/شیوہر) بروز منگل بعد نماز مغرب تا دیر رات سرزمین کھورٹھہ شیوہر میں زیر اہتمام کھورٹھہ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ کھورٹھہ زیر صدارت حضرت مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ ورکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و زیر سرپرستی جناب قاری محمد فیروز امام جامع مسجد […]
جشن آمد رسول کانفرنس کا انعقاد کل، ملک کے مشاہیر علما کریں گے شرکت
مظفرپور(پریس ریلیز) کل بمقام محمدپور مبارک، پرشوتم پور، مظفرپور،بہار میں بعد نمازعشاء عظیم الشان جلسہ بنام جشن آمد رسول کانفرنس کا انعقاد جملہ مسلمانان اہلسنت کی جانب سے ہوگا۔ جس کی سرپرستی خلیفہ حضور تاج الشریعہ آبروئے فکروقلم قمراہل سنت حضرت مولانامحمدقمرالزماں صاحب قبلہ رضوی مصباحی بانی ادارہ لوح و قلم،مظفرپوربہار۔صدارت تلمیذ حضور تاج الشریعہ […]
خالد انور جیلانی کے ہارٹ کا آپریشن، دعائے صحت کی درخواست
سیتامڑھی: 2 مارچ، ہماری آوازبہار کی مر دم خیز بستی پوکھریرا شریف ضلع سیتا مڑھی کی معروف علمی اور ادبی خانوادے سے تعلق رکھنے والے خادم اُردو الحاج خالد انور جیلانی مترجم چکیا بلاک مشرقی چمپارن کے ہارٹ کا آپریشن فریدآباد کے ایک اسپتال میں ہوا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق اُن کا ہارٹ بلاک ہو […]