بہار

مولانا توقیر رضا نے وزیر اقلیتی فلاح و بہبود جناب زماں خان کو سونپا میمورنڈم

آل بہار حقوق ائمہ مساجد کے چیئرمین, مشہور شخصیت اور سماجی کارکن مولانا توقیر رضا نے کی وزیر اقلیتی فلاح و بہبود سے کی ملاقات

موتی ہاری: 12 اپریل، ہماری آواز

آل بہار حقوق ائمہ مساجد کے چیئرمین , مشہور و معروف شخصیت اور سرگرم سماجی کارکن مولانا توقیر رضا نے بہار کے ائمہ مساجد اور موذنین حضرات کو سرکاری تنخواہ جاری کرنے اور دیگر مراعات کا مطالبہ وزیر اقلیتی فلاح و بہبود عالی جناب زماں خان صاحب کو اک عرضداشت دے کر کیا ہے ۔ وزیر موصوف نے اس پر اہم کاروائی کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔ اس سلسلہ میں مولانا توقیر رضا نے بتایا کہ بہار کے ائمہ مساجد اور مؤ ذنین کی سرکاری تنخواہ کی ادائیگی کے لیے وہ کئی سالوں سے سرگرم ہیں۔ اور وقتا فوقتا اس تحریک کو چلایا گیا اور ریاست کے سبھی اضلاع کی اکثر و بیشتر مساجد کے آئمۂ کرام و ذمہ داران نے سے ملاقات کی اور دہلی و بنگال حکومت کی طرح تنخواہ کی ادائیگی کے لیے آواز بلند کی جس کے نتیجے میں بہار سرکار 1057 رجسٹرڈ مساجد کے ائمہ و مؤذنین کو تنخواہ دینے کا اعلان کیا جس کی ہر چہار جانب خوب ستائش ہوئی لیکن اب تک اس سمت میں کوئی کارروائی نہیں ہوئی جو نہایت افسوسناک پہلو ہے – اسی ضمن میں وزیر اقلیتی فلاح و بہبود بہار سرکار سے ملاقات کی ہے اور ایک میمورنڈم دیا ہے اور پرزور گزارش کی ہے کہ اس سمت میں مثبت اقدام کیا جائے اور بہار سرکار ریاست کے تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مساجد، کے امام اور مؤذن کو تنخواہ اورسرکاری مراعات فراہم کرانے پر غور و خوض کرے ۔ کرونا وبا نے گزشتہ دوسالوں سے پوری دُنیا کو مشکلات میں ڈال دیا ہے اور اس کا خطرناک سامنا بہار کے امام اور مؤذن حضرات کو بھی ہے کیونکہ لاک ڈاؤن میں سرکاری احکامات کے سبب مساجد سالوں تک بند رہیں اور امام و موذن بیروزگار ہوگئے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ افسوس اور غور و فکر کا مقام ہے کہ قلیل تنخواہ میں کام کرنے والے امام اور موذن کے لیے سرکار نے کوئی انتظام نہیں کیا اور کوئی سہولت و مراعات فراہم نہیں کرائی جس کے سبب وہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ ایسے دردناک عالم میں سرکار ان کی داد و رسی کرے تاکہ اُنکے بچّے بھی اچھی زِندگی گذارسکیں اور وہ بھی ترقّی کی مین اسٹریم میں شامل ہو جائیں۔ مولانا توقیر رضا نے مزید کہا کہ وزیر اقلیتی فلاح و بہبود زماں خاں نہایت فعال و متحرک اور علماء نواز ملنسار شخصیت کے حامل ہیں انہوں نے اپنی فعالیت اور کارنامہ سے بہار اور حکومت بہار دونوں کے وقار کو بلند کیا ہے اور اُمید ہے کہ وزیر موصوف اس سمت میں بھی مستحکم اقدام کریں گے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!