سدھارتھ نگر

اٹوا میں پیس پارٹی کارکنان کی اہم میٹنگ

اٹوا / سدھارتھ نگر: یکم جنوری (محمد اسلم ظفر) آج پارلیمانی حلقہ اٹوا میں پیس پارٹی کارکنوں کی میٹنگ ضلعی صدر جناب حسین احمد کی زیرصدارت میں ہوئی، جس میں جناب مولانا جہاں گیر نعیمی، مولانا کلیم اللہ فیضی، مولانا عبد الرحمن نوری، مولانا نور صاحب وغیرہ موجود تھے۔ جس میں آئندہ ہونے والے پنچایت اور گرام پنچایت کے انتخاب پر تبادلہ خیال ہوا۔ اور اٹوا کے 6 وارڈوں کے ضلع پنچایت امیدواروں کا انتخاب ہوا۔ جبکہ بقیہ امیدواروں کا انتخاب اگلی میٹنگ میں کیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں بغرض شمولیت تشریف لائے ایس۔پی۔ بی۔ایس۔پی۔ اور کانگریس اور دیگر جماعتوں کے معزز ساتھیوں کا پھول مالاؤں کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے