ممبئی: ہماری آواز/ 22 دسمبر (پریس ریلیز) ہندوستانی ٹیم کے سابق بلے باز سریش رینا کو ممبئی ہوائی اڈے کے پاس کورونا سے متعلق رہنماخطوط کی خلاف ورزی کے معاملے میں حراست میں لیا گیا لیکن بعد میں انہیں رہا بھی کردیا گیا پولیس نے ممبئی کے ایک کلب میں چھاپہ مارا جہاں کورونا کی خلاف ورزی کے الزام میں سریش رینا ، مشہور گلوکار گرو رندھاوا سمیت 34 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ ساہر پولیس تھانہ کے سینئر افسر نے بتایاکہ کووڈ۔19 سے متعلق رہنماخطوط کی خلاف ورزی کے معاملے میں حراست میں لئے گئے لوگوں میں رینا اور رندھاوا بھی شامل ہیں۔ حالانکہ ملزمین کو بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
متعلقہ مضامین
ایس۔آئی۔او۔ کی مداخلت کے بعد تبلیغی جماعت کی شبیہ کو داغدار کرنے والے بیان کو ایم۔بی۔بی۔ایس۔ کی نصابی کتاب سے ہٹایا جائے گا
میراروڈ: 15 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) "ایسینشیل آف میڈیکل مائکروبیولوجی” نامی کتاب کے مصنفین نے معذرت کی اور اپنی کتاب میں چھپی ہوئی کورونا کے پھیلاؤ کے ساتھ تبلیغی جماعت کے کردار میں تبدیلی کی یقین دہانی کرائی۔ مذکورہ کتاب ایم بی بی ایس کے نصاب کے دوسرے سال کی حوالہ جاتی کتاب ہے۔ مذکورہ […]
مساجد کی تعمیر خوش نصیبی کی علامت! عید الاضحٰی کے موقع پر مسجد ہاجرہ شاہِ جیلاں کا افتتاح عمل میں آیا
مالیگاؤں: احادیث طیبہ میں تعمیر مساجد کے حوالے متعدد نویدیں وارد ہوئی ہیں۔مساجد کی آنکھ کان کا ذکر بھی ملتا ہے؛ جو اپنے مصلیان کی گواہی بروز قیامت دیں گے۔ اللہ کے گھر کی تعمیر میں اپنا مال، وقت یا کسی بھی طریقہ سے تعاون کرنا خوش نصیبی کی علامت ہے۔ ان خیالات کا اظہار […]
دار العلوم فیضان رضا گورے گاؤں میں عظیم الشان پیغام مصطفےٰ کانفرنس
مولانا توصیف رضا خاں بریلی شریف مفتی منظور ضیائی اور کثیر تعداد میں علمائے ممبئی اور ممتاز شخصیات کی شرکت گھر گھر ترنگا اسکیم کے تحت دیویندر فڈنویس سے قومی پرچم حاصل کرنے والے مفتی منظور ضیائی پہلے عالم دین ممبئی : گزشتہ روز ممبئی کے مضافات میں واقع معروف دینی درسگاہ دارالعلوم فیضان رضا گورے […]