علی گڑھ مذہبی گلیاروں سے

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو تمام صحابہ نے بلا فصل خلیفہ اول تسلیم کیا

مدرسہ نور مصطفیٰ نگلہ پٹواری علی گڑھ کے زیر اہتمام صدیق اکبر کانفرنس سے علامہ سید نور عالم مصباحی کا اظہارِ خیال

(علی گڑھ، ضیاء الرحمن) مدرسہ نور مصطفیٰ نگلہ پٹواری علی گڑھ میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کے یومِ وصال پر شہزادہ حضور امین ملت محبوب العلماء حضور سید محمد امان میاں قادری (ولی عہد خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ) کی صدارت اور قاری طارق رضا برکاتی (مہتمم وبانی مدرسہ نور مصطفیٰ نگلہ پٹواری علی گڑھ) کی قیادت و مولانا توصیف اقبال مصباحی (پرنسپل مدرسہ نور مصطفیٰ نگلہ پٹواری) کی نگرانی میں صدیق اکبر کانفرنس رضی اللہ تعالٰی عنہ کا انعقاد ہوا.
محفل پاک کا آغاز حافظ محمد افضل کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، حمد باری تعالیٰ مدرسہ نور مصطفیٰ کے طالب علم محمد فردین نے پیش کی، نعت ومنقبت معروف ثناخواں سید رہبر علی ، قاری زریق احمد، مولانا احمد بہاءالدین مرکزی، چاہت رضا، محمد شعیب نے پیش کیں.
خصوصی خطاب کے لیے البرکات سے تشریف لائے حضرت علامہ سید نور عالم مصباحی (خطیب وامام مسجدالبرکات علی گڑھ) نے فرمایا کہ جس طرح حضرت ابوبکر صدیق نبی کریم سے خوب محبت کیا کرتے تھے اسی طرح نبی کریم صلی اللّٰهِ تعالیٰ علیہ وسلم بھی حضرت ابوبکر صدیق سے بےحد محبت کرتے تھے، حضرت ابوبکر صدیق اول خلیفہ ہیں آپ کو تمام صحابہ کرام نے بلا فصل خلیفہ اول تسلیم کیا، مزید انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت علی رضی اللہ عنہما کے درمیان کافی اچھے تعلقات تھے، حضرت ابوبکر صدیق کے بعد حضرت عمر فاروق، حضرت عثمان غنی پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ امت مسلمہ کے لیے خلیفہ منتخب ہوئے.
مولانا علاءالدین جامعی نے حضرت ابوبکر صدیق کی نبی سے محبت کا جذبہ اور ایثار وقربانی کے تعلق سے بیان فرمایا کہ جس طریقہ سے حضرت ابوبکر صدیق نے اپنی محبت کاثبوت دیا ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنے نبی سے خوب محبت کریں اور حضرت ابوبکر صدیق اور دیگر صحابہ کرام کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں.
حافظ صلاح الدین قادری نے بھی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب پر گفتگو کی.
آخر میں مدرسہ نور مصطفیٰ نگلہ پٹواری علی گڑھ کے مہتمم قاری طارق رضا برکاتی نے تمام علماء کرام و سامعین حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صحابہ کرام و بزرگانِ دین سے ہمیشہ محبت کرنی چاہیے.
نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے ضیاءالرحمن امجدی (استاذ مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد) نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی حیات طیبہ پڑھنے سے آپ کی نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم پر جان نثاری اور ان سے بےپناہ محبت کا درس ملتا ہے.
صلاۃ و سلام کے بعد عالیجناب سید مصطفی علی قادری کی دعا سے پروگرام اختتام عمل میں آیا.
اس موقع الحاج مولانا تصدق صاحب، مولانا ذاکر نوری، صوفی رضوان صاحب، مولانا غلام مرسلین اشرفی، حافظ سید قدیم، مولانا جہانگیر، حافظ ارشد، حافظ ریاست علی، حافظ مشرف، محمد ثاقب، محمد شبیر، محمد شبو، محمد وسیم، محمد سلیم اور مدرسہ نور مصطفیٰ نگلہ پٹواری کے طلباء کرام و دیگر سامعین حضرات موجود تھے.

زیرِ اہتمام :
مدرسہ نور مصطفیٰ نگلہ پٹواری علی گڑھ

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے