موتی ہاری
خانقاہ جنابیہ کے سجادہ نشیں پیر طریقت علامہ ضیاء المجتبیٰ کامل کی صاحبزادی شگفتہ فردوس ھمراہ شہزاد عالم اور صوفی ثناء المصطفیٰ علیہ الرحمہ کے فرزند ارجمند عزیزم مجتبیٰ اختر ھمراہ شاہینہ خاتون رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے عقد مسنون کی مقدس تقریب سے قبل خطاب کرتے ہوئے مفتی شمیم القادری قاضی شہر مظفرپور نے کہا کہ سماج و معاشرہ سے جہیز کی لعنت کا خاتمہ تبھی ممکن ہوگا جب ہم منظم تحریک چلائینگے اور شریعت مطہرہ کے اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہوجائینگے اور پورے معاشرہ میں جو ارتداد کا جراثیم نہایت تیزی سے پھیل رہا ہے اس کی وجوہات میں سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ ہم نے شادی بیاہ کو کافی مشکل بنادیا اور اپنی بچیوں کی تربیت پر کبھی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے مسلم بچیاں فتنۂ ارتداد کی شکار ہورہی ہیں جبکہ نبی رحمت نے نہایت سادگی کے ساتھ نکاح کی تقریبات کو ادا کرنے حکم دیا ہے اس موقع سے قاری احمد رضا,مولانا ناصر حسین مصباحی نے سہرا پڑھا اس موقع سے مکھیا محمد فیضان مصطفیٰ,ڈاکٹر راجیش کمار سابق رکن اسمبلی,مولانا صدرالحسن,مولانا عظیم الدین ثقافی,مولانا سراج الحق اشرفی,نظام الدین خان,وصیل احمد خان,محب الحق خان,حکیم نبی جان,مولانا حسنین رضا,شاعر اسلام توقیر رضا الہ آبادی سمیت ہزاروں علمائے کرام,سماجی کارکنان نے شرکت کی اور نوعروس جوڑے کو نیک دعاؤں سے نوازا۔