سدھارتھ نگر

انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے دفتر میں یوم جمہوریہ کی تقریب دھوم دھام سے منائی گئی، ترنگا فخر سے لہرایا گیا

سدھارتھ نگر، اتر پردیش صحافیوں کے مفادات کے لیے ہمیشہ جدوجہد کرنے والی معروف تنظیم ڈومریا گنج میں واقع انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے دفتر میں یوم جمہوریہ کی 74ویں سالگرہ بڑی دھوم دھام اور روایت کے ساتھ منائی گئی۔تحصیل یونٹ کے صدر راجیش یادو نے مشترکہ طور پر پرچم کشائی کی اور سلامی دی۔ […]

سدھارتھ نگر

مفتی شعیب رضا نظامی کی کتاب "تم بہترین امت ہو” کا اجرا، آپ بھی کرسکتے پیں یہاں سے ڈاؤن لوڈ

سدھارتھ نگر: آج مورخہ 20 جنوری بروز جمعہ مرکزی درسگاہ دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور، سدھارتھ نگر یو۔پی۔ انڈیا کے صدر دفتر میں مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی(چیف ایڈیٹر ہماری آواز) کی جدید تالیف "الاربعین فی فضائل امة سید المرسلین” یعنی "تم بہترین امت ہو” کی علماے کرام کے ہاتھوں رسم اجرا عمل میں […]

سدھارتھ نگر مذہبی گلیاروں سے

حضور اسحاق ملت علیہ الرحمہ کا عرس سراپا قدس اختتام پزیر

سدھارتھ نگر: 14 دسمبر، ہماری آواز (شعیب رضا)معروف صوفی بزرگ عارف باللہ حضرت مولانا سید اسحاق علی تیغی علیہ الرحمہ کا عرس سراپا قدس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ کل اختتام پزیر ہوا۔ عرس کا آغاز مورخہ 12 دسمبر کو نبیرہ اسحاق ملت پیر طریقت حضرت علامہ و مولانا سید سہیل احمد صاحب قبلہ […]

سدھارتھ نگر

خانقاہ اسحاقیہ میں عرس سے متعلق منعقد ہوئی ایک اہم نشست

کل بعد نماز ظہر خانقاہ اسحاقیہ بلسڑھ شریف، نوگڈھ سدھارتھ نگر میں عارف باللہ حضرت الشاہ سید اسحاق علی تیغی رحمة اللہ علیہ کے 35 ویں عرس سے متعلق ایک اہم نشست کا انعقاد صاحب سجادہ حضرت علامہ و مولانا سید سہیل صاحب قبلہ مدظلہ العالی کی سرپرستی میں ہوا۔ خیال رہے کہ حضرت کا […]

سدھارتھ نگر

تحریک اصلاح معاشرہ کی ٹیم نے کیا سیلاب سے متاثرہ گاؤں میں دورہ

سیلاب سے متاثرہ گاؤوں کے لوگ کافی مصیبت و پریشانی میں مبتلا ہیں واقعی اس سال کا سیلاب عام انسانوں کی زندگی کی تباہ کاری کی داستان لکھ رہا ہے اگر ضلع سدھارتھ نگر میں دیکھا جائے تو اکثر علاقے سیلاب کے زد میں ہیں مثلا رانی گنج، جگنہواں، تیواری پور، شہجی، گورا بازار، پلٹا، […]

سدھارتھ نگر

مشہور زمانہ خطیب علامہ صاحب علی چترویدی کے ہاتھوں تائب ہوا پورا گھرانہ

سدھارتھ نگر: 13 اکتوبر، ہماری آواز(ایڈیٹر)آقائے کریمﷺ کی شان میں نہ صرف گستاخی کرنا دنیا کا بدترین گناہ اور کفر ہے بلکہ گستاخی کرنے والوں کی ہاں میں ہاں ملانا بھی جرم عظیم اور کفر ہے۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی رحمہ اللہ ایسے لوگوں کے بارے میں فرماتے ہیں "ومن شک فی […]

سدھارتھ نگر

حضرت مولانا محمد صفی اللہ شمیم القادری علیہ الرحمہ کا‌سالانہ فاتحہ اختتام پزیر

گولہورا تھانہ سدھارتھ نگر ٧ ربیع الاول ١٤٤٤ھ مطابق ٤ اکتوبر ٢٠٢٢ء بروز منگل بعد نماز ظہر کاشانہ مولانا مسعود الحق رحمانی ابن علامہ شمیم القادری علیہ الرحمہ پر جشن عید میلادالنبی کا اہتمام کیا‌گیا دارالعلوم امام احمد رضا بندیشر پور کے موقر استاذ حضرت حافظ وقاری مولانا خان محمد قادری فیضی نے قرآن پاک […]

دہلی سدھارتھ نگر

مولانا قمر انجم فیضی کو "اردو تہذیب ایوارڈ” دیا گیا

انڈیا اسلامک کلچر سینٹر میں منعقدہ یک روزہ نیشنل سیمینار سدھارتھ نگر. پریس ریلیز کالم نویس و صحافی کی حیثیت سے معروف و مقبول شخصیت حضرت مولانا محمد قمرانجم قادری فیضی چیف ایڈیٹر مجلہ جام میر بلگرام شریف کی ذات محتاج تعارف نہیں، آپ ضلع سدھارتھ نگر کے تحصیل ڈومریاگنج کے تحت جمالڈیہہ چافہ میں […]

سدھارتھ نگر

دارالعلوم امام احمد رضا بندیشر پور میں ماہ ربیع النور کا شاندار استقبال

مرکزی درسگاہ دارلعلوم امام احمد رضا بندیشر پور اسکا بازار سدھارتھ نگر میں ماہ ربیع النور کا چاند نظر آتے ہی ادارہ کے تمام اساتذہ اور بندیشر پور کے تمام مسلمان دارالعلوم کے صحن میں یکجا ہو کر بارگاہ رسالت مآب میں گلہاۓ عقیدت پیش کیئے۔ دارالعلوم کے دو طالب علم متعلم قاری محمد کلیم […]

سدھارتھ نگر

جوش و خروش سے منایا گیا عرس انجم العلماء، شہزادہ مخدوم سمناں کا ہوا خصوصی خطاب

شہرت گڑھ/سدھارتھ نگر: 25 ستمبرکل شام بعد نماز مغرب مفسر قرآن استاذ الاساتذہ نبیرہ شعیب الاولیاء حضرت علامہ الحاج محمد سید احمد انجم عثمانی المعروف بہ انجم العلماء علیہ الرحمہ خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند و مظہر شعیب الاولیاء وشیخ العلماء علیھماالرحمہ سابق پرنسپل مرکزی درسگاہ دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف بگولہوا قاضی شہرت گڑھ […]