7- مارچ مطابق ۲۲؍ رجب المرجب بروز اتوار رات گیارہ بجے نیاز امیر معاویہ و امام جعفر صادق رضی اللہ عنہما کے بعد شہر مالیگاؤں کے عظیم روحانی بزرگ حضرت مولانا محمد اسحاق مقصدؔ نقشبندی علیہ الرحمۃ کے عرس کے موقع پر تحریک فروغ اسلام شاخ مالیگاؤں کا ایک قافلہ مولانا نورالحسن مصباحی رضوی نقشبندی صاحب کی قیادت میں بڑا قبرستان حاضر ہوا۔ سب سے پہلے حضرت غلام نبی بابا مجذوب کے مزار پر حاضری دی گئی۔ وہاں نعت و مناقب کی محفل ہوئی۔ پھر اس کے بعد صاحب عرس مولانا اسحاق نقشبندی کے آستانے پر بھی محفل ہوئی۔ نیز صاحب عرس کے فرزند اصغر مولانا محمد نقشبندی مصباحی کے مزار پر بھی حاضری دی گئی۔ ہر سہ مقام پر مولانا نورالحسن مصباحی رضوی نقشبندی نے عالم اسلام اور بالخصوص ہندستان اور شہر کے اہلِ ایمان کے لیے رقت آمیز دعا کی۔ہر جگہ مصباحی صاحب کے ساتھ بڑی تعداد میں عوام اہل سنت شریک رہے۔محفل اور دعا کے بعد مزار کا احاطہ لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے نعرہ سے گونج رہا تھا۔ واضح رہے کہ عرس کی تقریب کے سلسلہ علامہ احمد رضا ازہری اور مفتی نعیم رضا مصباحی نے غسل دیا۔ ایسی اطلاع محمد سعید رضا نے ارسال کی۔
متعلقہ مضامین
تحفظِ ناموسِ رسالت کو ایک تحریک کے طور پر ہر طرف پھیلایا جائے گا: الحاج محمد سعید نوری
جالنہ: 19 فروری، ہماری آواز(سیّد علی انجم رضوی) "پورے عالم میں جہاں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ و سلم پر اپنی جان نچھاور کرنے والے لاتعداد عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم موجود وہیں چند ایسے بدبخت لوگ بھی ہیں، جو مصطفےٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں گستاخیاں کرتے […]
مجدد الف ثانی اور مجدد اعظم کے کارناموں میں قابل غور فکری مماثلت ہے: مولانا نورالحسن مصباحی
مالیگاؤں: 24 ستمبر، ہماری آوازمسجد اہل سنت خانقاہ برکتیہ نقشبندیہ میں مجدد الف ثانی و مجدد اعظم امام احمد رضا علیہما الرحمہ کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک علمی نشست کا انعقاد ہوا. محفل کا آغاز مسجد ھذا کے خطیب و امام حافظ تجمل حسین ضیائی نے تلاوت کلام پاک سے […]

