ممبئی: ۴؍مارچ/ بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر مفتی محمد منظور ضیائی نے احمد آباد کی لڑکی عائشہ کی خودکشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ خودکشی اسلام میں حرام ہے اور اس کی کسی بھی حالت میں گنجائش نہیں لیکن عائشہ عارف خان یا وہ تمام لڑکیاں جن کو جہیز کےلیے طرح طرح سےستایا جاتا ہے ان کی تکلیف کا بھی معاشرہ کو احساس کرنا ہوگا۔ مفتی ضیائی نے کہاکہ جہیز کی وجہ سے لاکھوں شادی شدہ مسلم بچیاں ناقابل برداشت اذیتوں سے گزر رہی ہیں، کبھی کبھی ان بچیوں کو زندہ جلادینے یا کسی او طریقے سے ماردینے یا خودکشی جیسے کسی انتہائی اقدام کی خبر پورےمعاشرے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہیں جیسا کہ عائشہ کے معاملہ میں پورا مسلم معاشرہ سکتہ میں آگیا ہے۔ مفتی ضیائی نے ملک بھر کے تمام ائمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ خطبہ جمعہ میں جہیز کی لعنت کو اپنا موضوع بنائیں، لوگوں میں اس کے خلاف بیداری پیدا کریں اور ا ن تمام بچیوں کےلیے جنہیں جہیز کےلیے پریشان کیا جارہا ہے ان کی کونسلنگ کریں اس میں مذہبی رہنما نہایت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے علمائے کرام اور ائمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ شادی کی ایسی تقریبات میں شرکت نہ کریں جہاں جہیز کا لین دین ہورہا ہو۔
متعلقہ مضامین
حضورمنانی میاں بریلی شریف نے رضا اکیڈمی کے ممبئی بند کے اعلان کی حمایت وتائید کی
بریلی شریف: 8نومبر ، ہماری آواز رضا اکیڈمی کی طرف سے 12نومبر بروز جمعہ ممبئی بند کے اعلان پر خانوادۂ رضویہ کے چشم وچراغ نواسۂ حضور مفتئ اعظم ہند نبیرۂ اعلیٰ حضرت،نور دیدۂ حجۃالاسلام،شہزادۂ حضور مفسر اعظم ہند،پیر طریقت عامل شریعت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد منان رضا خان منانی میاں المعروف بہ حضور تاج […]
میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی بہاروں میں نوری مشن کی 150ویں اشاعت "تفسیر سورة الکوثر” منظر عام پر
شانِ رسالت ﷺ میں علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کی ’’تفسیر سورۃُ الکوثر‘‘ مالیگاؤں: رسول اللہ ﷺ کی آمد آمد کی خوشی منانا کتاب و سنت سے ثابت پاکیزہ عمل ہے۔ اسی مناسبت سے ناموسِ رسالت ﷺ میں ادب و احترام کی جذبۂ شوق کو پروان چڑھانے کی غرض سے نوری مشن کی 150؍ویں […]
دار العلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا میں عرس حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ منایا گیا
دار العلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا میں عرس حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ منایا گیا

