جلگاؤں: 2 مارچ 2021 آج اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا جلگاؤں یونٹ نے حال ہی مہاراشٹر حکومت محکمہ صحت کے ذریعہ لیے گئے امتحان کے ضمن میں ضلع کلیکٹر جلگاؤں کو میمورنڈم دیا ۔ 28 فروری بروز اتوار کو مہاراشٹر محکمہ صحت نے مختلف اسامیوں کے لیے امتحان کا انعقاد کیا ۔ مگر بڑے پیمانے پر یہ بات سامنے آئی کہ امتحان کو غیر منظم طریقے سے لیا گیا ۔ سرکاری امتحان ہونے کے باوجود بھی سینٹر پر سرکاری عملہ موجود نہیں تھا ۔ ناگپور میں جی ایس رائی سونی کالج میں سیل اوپن پیپر آنے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ اسی طرح احمد نگر ، اورنگ آباد ، ناسک اور دیگر اضلاع سے بھی مار پیٹ ، ایک بینچ پر دو سے زیادہ طلبہ ، کرونا کو لے کر غیر احتیاطی اقدامات سامنے آئے ہیں ۔ ایس-آئی-او مہاراشٹر نارتھ زون نے مہاراشٹر حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ یہ امتحان غیر منظم طریقہ سے لیا گیا ہے اس لیے دوبارہ امتحان منظم طریقے سے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر کے لیا جائے ۔ اس موقعہ پر ایس-آئی-او جلگاؤں کے شہری صدر صدام پٹیل، جوائنٹ سیکریٹری شیبان فائز ، فرقان احمد اور نعمان عادل موجود تھے۔
متعلقہ مضامین
سچ لکھنے اور بولنے والے کو غدار قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے: سنجے راوت
ہماری آواز/نئی دہلی ، 05 فروری (پریس ریلیز) شیوسینا کے سنجے راوت نے جمعہ کو کسان تحریک کو بدنام کرنے کی کوششوں کی مذمت کی اور کہا کہ ان دنوں جو سچ بولتا ہے اور سچ لکھتا ہے اسے غدار قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے مسٹر راوت نے صدر کے خطاب پر شکریہ […]
مالیگاؤں: آتش زدگی سے متاثرین کے بچوں کو تعلیمی کٹ دی جائے گی
نوری مشن کی جانب سے الحاج محمد سعید نوری صاحب نے اعلان کیا مالیگاؤں/ ہماری آواز حصولِ علم کے لیے معاونت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بچوں کی تعلیمی رہبری و رہنمائی کے ساتھ ان کی تعلیمی اشیاء سے اعانت بھی اہم ذمہ داری ہے۔ گزشتہ دنوں سید اظہار اشرف نگر میں آتش […]
میراروڈ میں بلڈ گروپ جانچ کیمپ کا انعقاد
میراروڈ: 8 فروری/ ہماری آواز(ساجد محمود شیخ)جماعتِ اسلامی میراروڈ نے یوتھ ونگ میراروڈ کے اشتراک سے بلڈ گروپ جانچ کے لئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی میراروڈ کے امیر عطاء الحق نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو اپنا بلڈ گروپ معلوم نہیں ہوتا ہے اور […]