پہانی/ہردوئی: 10فروری/ ہماری آواز(یاسرقاسمی) بدھ کو جمیعت علماء پہانی کے زیر اہتمام موضع مہیلیا میں تین مواضعات مہیلیا، واجد نگر اور سر پہنجو کے علماء وحفاظ و ائمہ مساجد کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں ذیلی شاخ جمعیت علماء مہیلیا کا قیام عمل میں آیا، اس موقع پر جمیت علماء پہانی کے صدر مولانا عطاءاللہ قاسمی بطور مشاہد موجود رہے میٹنگ میں مفتی محمد جاوید قاسمی صدر، حافظ محمد آصف جنرل سیکریٹری، حافظ محمد قمر خزانچی ، مولانا محمد ہارون ، مولانا سرتاج، اور حافظ وصی نائب صدور، حافظ محمد ریحان سکریٹری، محمد شمیم میڈیا انچارج،مولانا محمد آصف ترجمان ، نور محمد عالم پوروہ و محمد اسرار معاونین خصوصی ،محمد آفاق، بدرالدین محمد عرفان اور اسلام الدین قانونی مشیر کار منتخب ہوئے، مولانا عطاء اللہ قاسمی نے سبھی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔
متعلقہ مضامین
سکون قلب مادی اسباب سے حاصل نہیں کیا جاسکتا: مولانا افضال الرحمٰن قاسمی
سندیلہ / ہردوئی (یاسر قاسمی)گزشتہ شب منگل بازار سندیلہ کی مسجد میں ایک دینی، تبلیغی و اصلاحی نشست منعقد ہوئی، نشست میں خلیفہ حضرت محی السنۃ مولانا شاہ افضال الرحمن قاسمی نے خصوصی خطاب کیا، دعاء کے ساتھ نشست اختتام پذیر ہوئی۔بعد نماز مغرب منعقدہ نشست میں مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی کے شیخ الحدیث مولانا […]
خانقاہ واحدیہ طیبیہ میں سید طاہر میاں کا سالانہ عرس آج
بلگرام شریف، پریس ریلیز مورخہ 6 اگست بروز سنیچر 2022/ مطابق 7 محرم الحرام 1444ھ/ کو ہندوستان کی قدیم آستانہ خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف ضلع ہردوئی کی بڑی مسجد کے صحن میں بقیة السلف حجة الخلف نبیرہء بادشاہ بلگرام حضو سید آل رسول سید میر محمد طاہر میاں علیہ الرحمة و الرضون کا سالانہ […]
کسانوں پر مظالم کھلی نا انصافی ہے: عبدالمعید چودھری
بلگرام/ہردوئی: ہماری آواز، 22دسمبر// زرعی قوانین کالعدم کیے جانے کے مطالبہ کو لے کر کسانوں کی تحریک جاری ہے، وہیں مرکزی حکومت کسی بھی طرح کسانوں کے مطالبات تسلیم کو تیار نہیں ہے یہ باتیں بھارتیہ کسان یونین (بھانو) کے ریاستی سیکریٹری قاری عبدالمعید چودھری نے یہاں جاری ایک بیان میں کہیں۔مسٹر چودھری نے الزام لگاتے […]
