تعلیمی گلیاروں سے مذہبی گلیاروں سے مہاراشٹرا

گلشن آباد ناسک میں "امام احمد رضا تعلیمی کانفرنس” آج

ناسک: خطیب شہر محترم حافظ حسام الدین اشرفی کی اطلاع کے مطابق آج 27؍نومبر 2024ء بروز بدھ بعد نمازِ عشا شاہی مسجد ناسک میں’’امام احمد رضا تعلیمی کانفرنس‘‘ کا انعقاد ہوگا۔ جس کا پس منظر یہ ہے کہ ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں اعلیٰ حضرت سے منسوب نالج سٹی/مجوزہ امام احمد رضا یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس کے اغراض و مقاصد نیز اس پروجیکٹ کی افادیت اجاگر کرنے کی غرض سے ’’امام احمد رضا تعلیمی کانفرنس‘‘ آج رکھی گئی ہے۔ اس کانفرنس میں خصوصیت کے ساتھ مشہور محقق ماہر رضویات حضرت ڈاکٹر مولانا غلام جابر شمس مصباحی تشریف لا رہے ہیں۔ جب کہ مفتی اعظم مہاراشٹر حضرت مفتی محمود اختر قادری اور فخرالسادات حضرت مولانا سید عبدالجلیل رضوی (ممبئی) اظہار خیال فرمائیں گے۔ اس میں مشہور محقق غلام مصطفیٰ رضوی (نوری مشن مالیگاؤں)، جناب محمد عدنان رضوی کواری (بھیونڈی)، جناب پروفیسر ڈاکٹر سعید احسن قادری(پونے) بھی تشریف لا رہے ہیں۔ اس موقع پر ناسک و اطراف کے علما بالخصوص مفتی محبوب عالم رضوی، مفتی مشتاق احمد امجدی، مفتی شمس الدین خان مصباحی، مفتی سید آصف اقبال مصباحی، مفتی رحمت علی امجدی سمیت عمائدین اور ائمہ اہل سنت شریک بزم رہیں گے۔ جب کہ بزم کی صدارت خطیب شہر حضرت حافظ حسام الدین اشرفی صاحب کریں گے- اس میں عوام اہل سنت سے شرکت کی گزارش خطیب شہر ناسک حافظ حسام الدین اشرفی صاحب و عشاقِ اعلیٰ حضرت ناسک نے کی ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے