تعلیمی گلیاروں سے گورکھ پور

ایم ایس آئی انٹر کالج میں سالانہ چار روزہ سیرت النبی جلسہ 28/ نومبر سے

ریاست بھر کے طلبہ کے درمیان قرأت، تقریر، نعت، اسلامی کوئز، مباحثہ، پینٹنگ، سائنس کوئز کا ہوگا مقابلہ

دینی تعلیمی نمائش کا افتتاح کریں گے نائب قاضی مفتی محمد اظہر شمسی

گورکھپور: ایم ایس آئی انٹر کالج بخشی پور میں 28، 29، 30 نومبر اور 1/ دسمبر کو سالانہ سیرت النبی کا جلسہ منعقد کیا جائے گا، جس میں طلبا کے درمیان مقامی اور ریاستی سطح پر قرأت، نعت، تقریر، اسلامی کوئز کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے، گزشتہ چند سالوں سے مباحثہ، مصوری، سائنس کوئز اور سائنس ماڈل نمائشی مقابلے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ غیر اقلیتی اداروں کے طلبہ بھی پروگرام میں شرکت کر سکیں، باہمی محبت اور احترام پروان چڑھے، مقابلوں میں طلبا کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

پروگرام کی اطلاع دیتے ہوئے کالج کے منیجر محبوب سعید حارث، پرنسپل محمد ندیم اللہ عباسی اور کنوینر رضوان الحق نے بتایا کہ اس بار مدارس کے دو گروپس (اعلی اور ثانوی) اور اسکول و کالج کے دو گروپس (سینئر اور جونیئر) بنائے گئے ہیں، مباحثہ کے مقابلے میں کوئی گروپ نہیں ہے لیکن ہر ادارے کے دو طلبا مثبت اور منفی پہلوؤں پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے حصہ لے سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ پینٹنگ، سائنس کوئز اور سائنس ماڈل میں جونیئر اور سینئر گروپس بنائے گئے ہیں، جس میں ہر انسٹی ٹیوٹ سے ہر گروپ میں دو طلبا حصہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مکتب، مدرسہ، اسکول، کالج کو دعوتی خطوط بھیجے گئے ہیں اور دور دور سے لوگوں نے ان کی اپنے آمد و کمپٹیشن میں شمولیت کی تصدیق بھی کی ہے، اگر خطوط کسی ادارے تک نہیں پہنچے ہیں تو وہ کالج کے دفتر یا موبائل فون کے ذریعے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

کالج کے پرنسپل ندیم اللہ عباسی نے بتایا کہ 28 نومبر بروز جمعرات شام 5:30 بجے دینی تعلیمی نمائش کا افتتاح نائب قاضی مفتی محمد اظہر شمسی کریں گے، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے ذریعے سیاست میں قدم رکھنے والے راجستھان کے ڈاکٹر حافظ محمد اعظم بیگ اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔

منیجر محبوب سعید حارث نے طلبا، ان کے والدین اور شہر کے معززین سے اپیل کی ہے کہ وہ اجتماع میں شرکت کریں اور تقریب کو کامیاب بنائیں۔

کالج کے سینئر لیکچرر اور دینی تعلیمی نمائش کے انچارج مختار احمد نمائش کی سجاوٹ میں مصروف ہیں، وہ ہر بار اس میں کچھ نیا کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں، دینی تعلیمی نمائش میں سہ لسانی (اردو، ہندی و انگلش) پیغامات کے ذریعے اسلام کی ایک جامع تصویر پیش کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام اس لیے آیا ہے کہ اس کی تعلیمات پر عمل کیا جائے، نمائش کا ایک بنیادی مقصد ان چیزوں کو لوگوں تک پہنچانا ہے جن کے لیے ہم چلتے پھرتے کتابیں نہیں کھول سکتے، یہ نمائش پورے جلسہ کے دوران کھلی رہے گی، خواتین کے نمائش سے استفادہ کرنے کے لیے الگ وقت متعین کیا گیا ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے