بلرام پور مہراج گنج

تحریک پیغام انسانیت(انڈیا) کے بانی و سربراہ مولانا نظام مصباحی "صدرالافاضل ایوارڈ” سے سرفراز

برام پور: 16 نومبر(ہماری آواز)
مہراج گنج ترائی ضلع بلرام پور میں منعقدہ جشن رسول اعظم کانفرنس میں مبلغ اہل سنت حضرت مولانا نظام احمد مصباحی صدر رضا اکیڈمی مہاراج گنج اور بانی تحریک پیغام انسانیت کو علماء کرام کی موجودگی میں صدر الافاضل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مولانا نظام مصباحی قوم و ملت کی فلاح و بہود کے لیے ہمہ وقت کمر بستہ نظر آنے والے گنے چنے علماے کرام میں سے ایک ہیں۔ گزشتہ دنوں بہرائچ میں رونما ہوئے ناخوش گوار واقعات اور حکومت و انتظامیہ کی مسلم دشمنی پر مبنی یک طرفہ کارروائیوں سے متاثر مسلمانوں کی مالی امداد میں بھی مولانا موصوف پیش پیش نظر آئے اسی طرح وقت بر وقت بلاتفریق مذہب و ملت غریبوں کی مدد کرنا مولانا موصوف کا محبوب مشغلہ ہے۔

ان کی انھیں سب کاوشات کے اعتراف میں مہراج گنج ترائی ضلع بلرام پور میں نبیرۂ صدرالافاضل حضرت سید نوری میاں کی جانب سے مولانا موصوف کو صدرالافاضل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جس کے بعد ملک کے مشاہیر علما و مشائخ اور متعلقین کی جانب سے مبارکبادیوں کے سوغات موصول ہونے شروع ہوگئے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

تحریک پیغام انسانیت(انڈیا) کے بانی و سربراہ مولانا نظام مصباحی "صدرالافاضل ایوارڈ” سے سرفراز” پر ایک تبصرہ

  1. ماشاء اللہ ماشاء اللہ

    حضرت قبلہ مولانا نظام احمد قادری مصباحی (اللہ آپ کے اقبال بلند فرمائے)! سلام مسنون

    آپ کو صدرالافاضل ایوارڈ ملنے کی فرحت بخش خبر ملی جس کے آپ یقینا مستحق ہیں۔

    بلاشبہ آپ کا شمار ان گنے چنے علماے کرام میں ہوتا ہے جو قوم و ملت کی فلاح و بہود کے لیے ہمہ وقت کمر بستہ نظر آتے ہیں۔ گزشتہ دنوں بہرائچ میں رونما ہوئے ناخوش گوار واقعات اور حکومت و انتظامیہ کی مسلم دشمنی پر مبنی یک طرفہ کارروائیوں سے متاثر مسلمانوں کی مالی امداد میں بھی آپ پیش پیش نظر آئے اسی طرح وقت بر وقت بلاتفریق مذہب و ملت غریبوں کی مدد کرنا آپ کا محبوب مشغلہ ہے۔ یقیناً یہ اللہﷻ کی خاص نوازش ہے آپ کے اوپر۔
    نبیرۂ صدرالافاضل حضرت سید نوری میاں کی ہاتھوں آپ کو صدرالافاضل ایوارڈ سے نوازا جانا واقعی مسرت آمیز خبر ہے۔ جس کے لیے ناچیز آپ کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہے امید ہے کہ مستقبل میں بھی آپ کی ذات سے امت مسلمہ کو نفع پہنچتا رہے گا۔ ان شاء اللہﷻ

    دعاگو و دعاجو
    فقیر محمد شعیب رضا نظامی فیضی
    خادم التدریس و الافتاء جامعہ رضویہ اہلسنت گولابازار
    و قاضی شہر گولا بازار ضلع گورکھ پور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے